بھارت ایکسپریس۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی۔ (فائل فوٹو)
Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami on Uniform Civil Code: سال 2024 سے قبل یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں اسے لے کر خوب بحث ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں اتراکھنڈ کی دھامی حکومت سب سے آگے نظر آرہی ہے۔ اتراکھنڈ ملک کی پہلی ایسی ریاست بننے جا رہی ہے، جہاں یونیفارم سول کوڈ نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس بات کا اعلان کردیا ہے۔ اب اتراکھنڈ میں نافذ ہونے جا رہے یونیفارم سول کوڈ سے متعلق کچھ باتیں سامنے آئی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اس قانون کے تحت کیا کیا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے پر کون سے حقوق چھین لئے جائیں گے۔
عوامی آبادی پر کنٹرول بھی شامل
موصولہ جانکاری کے مطابق، اتراکھنڈ میں نافذ ہونے جا رہے یونیفارم سول کوڈ میں عوامی آبادی کنٹرول کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سرحدی فہرست کی انٹری 20 اے کی بنیاد پر اسے شامل کیا جا رہا ہے۔ اس میں عوامی آبادی کنٹرول کے علاوہ فیملی پلاننگ بھی شامل ہے۔ اسے یونیفارم سول کوڈ میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ریسپانسبل پیرنٹ ہوڈ بل 2018 (Responsible Parenthood Bill 2018) کے طرز پر شامل کیا جائے گا۔
چھین لئے جائیں گے یہ حقوق
اس قانون کے تحت جو التزامات کئے گئے ہے، وہ کافی سخت ہیں۔ اس بل کے تحت دو بچوں کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے حقوق نہیں دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری سہولیات کے حقوق بھی چھینے جاسکتے ہیں۔ اتراکھنڈ کی تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh On Uniform Civil Code: صرف ووٹ بینک کیلئے یونیفارم سول کوڈ پرہنگامہ کیا جارہا ہے:راجناتھ سنگھ
وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کیا اعلان
اتراکھنڈ میں بی جے پی نے یونیفارم سول کوڈ کو اپنے انتخابی اعلانات میں شامل کیا تھا۔ حکومت بننے کے بعد جس پر کام شروع ہوگیا ہے۔ اب وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا ہے کہ جلد ازجلد اسے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ دارالحکومت دہرہ دون میں منعقدہ کانفرنس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پہنچے تھے، جہاں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یہ اعلان کیا۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے بھی بہتر معاشرہ اور قوم کے لئے یوسی سی کو ضرور بتایا۔ وزیراعلیٰ دھامی نے دعویٰ کیا کہ یونیفارم سول کوڈ سے متعلق ریاست کے عوام کی حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی کسی خاص طبقے کے لئے نہیں بلکہ سبھی عوام کے لئے ہے۔ سب کی فلاح کے لئے ہم اسے لا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…