انٹرٹینمنٹ

Rakhi Sawant Video: راکھی ساونت نے عادل سے طلاق کا جشن منایا، کہا یہ میری بریک اپ پارٹی ہے

Rakhi Sawant Video: بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ عادل سے طلاق لے رہی ہیں۔ اسی دوران راکھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں راکھی ڈھول پر رقص کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ عادل سے آخر کار  ان کی طلاق فائنل ہو گئی ہے۔

راکھی نے طلاق کا جشن منایا

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیو میں راکھی ساونت لال جوڑے میں دلہن  کی طرح سجی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد راکھی ساونت لال جوڑا پہنے ہوئے ڈھول نگاڑا بجاتے ہوئے جم کر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ ان کے چہرے پر خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتی  ہیں کہ ہاں میرا طلاق ہورہا ہے اور یہ میری بریکپ  پارٹی ہے ۔ لوگ غم زدہ ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں چلو شروع کرو۔ یہ کہنے کے بعد راکھی ساونت سر پر ڈوپٹہ ڈال  کر ڈھول کی تال پر جم کر ناچنے لگتی ہیں۔ راکھی ساونت کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔

راکھی کی سوسائٹی ممبر ناراض ہو گئی

طلاق کا جشن منانے کے بعد راکھی اپنے اپارٹمنٹ میں واپس چلی گئی۔ اس دوران جب وہ لفٹ آنے کا انتظار کر رہی تھیں تو سوسائٹی کے ایک ممبر نے غصے میں آکر سکیورٹی سے سوال کیا کہ اتنے میڈیا والوں کو اندر کیسے جانے دیا۔ اس شخص نے کہا یہ کیا بکواس ہے، میڈیا کے اتنے لوگ یہاں کیوں ہیں؟ سیکیورٹی، آپ نے انہیں اجازت کیسے دی؟ براہ کرم انہیں یہاں سے بھیج دیں۔

بلڈنگ کے  لوگ راکھی کو پرشیان  کرتے ہیں

بعد ازاں جب میڈیا والوں کو وہاں سے جانے کے لیے کہا گیا تو ہاتھا پائی میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بعد میں کہا کہ ان کی بلڈنگ  کے لوگ انہیں اکثر پریشان کرتے ہیں۔ وہ صرف اس وقت ڈھول بجانے کی کوشش کر رہی تھی جب عادل سے اس کی طلاق حتمی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago