بھارت ایکسپریس۔
Terrorists Killed In Jammu Kashmir: جموں وکشمیر کے کپواڑہ سے متصل کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس ہندوستانی فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔
پولیس کے مطابق، کپواڑہ ضلع کے ڈوب نار مچل علاقے میں آنے والے کنٹرول لائن کے پاس مہم میں دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق، تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی پہچان نہیں ہوسکی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں نے حال ہی میں دراندازی کی ہو۔
لشکرسے وابستہ دہشت گرد ہلاک
اس سے پہلے باندی پورہ پولیس نے 13 قومی رائفلس اور 45 بی ایم سی آرپی ایف کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں بہارآباد ہاجن علاقے سے لشکرطیبہ کے ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے دو چینی ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ معاملہ آرمس ایکٹ اور یواے پی اے ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ جموں وکشمیر پولیس نے منگل (13 جون) کو یہ جانکاری دی۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…