انٹرٹینمنٹ

Asur 2 kalki story: کیا ہے کالکی اوتار کی کہانی، Asura-2 ویب سیریز میں جس کا کیا گیا تذکرہ

Asur 2 kalki story: آج جس طرح سے ویب سیریز او ٹی ٹی دنیا میں مقبول ہو رہی ہے  اس سے یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ آنے والا دور ویب سیریز کا دور ہے۔اسی سلسلہ میں بات کریں تو Jio سنیما پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی Asur-2 ویب سیریز دھوم مچا رہی ہے۔ واضح رہے کہ، اس کا پہلا سیزن ووٹ پر ریلیز ہوا تھا۔ لیکن Viacom 18 کے Jio سنیما کے ساتھ انضمام کے بعد، اسے Jio سنیما پر جاری کیا گیا ہے۔ پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی شائقین کی جانب سے بہت پیار اور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس ویب سیریز میں جہاں کالکی کے بارے میں بات کی گئی ہے، وہیں اسور کو دیکھنے والے ناظرین کے دل و دماغ میں ایک ہی سوال گھوم رہا ہے کہ کالکی کی کہانی کیا ہے، جس نے ویب سیریز میں اتنا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کالکی کے پیچھے کی کہانی۔

یہ بھی پڑھیں- Kazan Khan Passes Away: ملیالم سنیما کا ‘خطرناک ولن’ نہیں رہا، دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے اداکار کزان خان

کیا ہے کالکی کی کہانی ؟

مذہبی عقائد کے مطابق، ہندو صحیفوں میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب بھی اس زمین پر گناہ اور ناانصافی میں اضافہ ہوا ہے، تب بھگوان وشنو کسی نہ کسی شکل میں گناہگاروں کو تباہ کرنے کے لیے زمین پر نمودار ہوئے ہیں۔ وامن اوتار، نرسمہا اوتار، رام اوتار، کرشن اوتار، یہ سب اس حقیقت کے ثبوت ہیں۔ صحیفوں میں وشنو کے دس اوتاروں کا ذکر ہے، جن میں سے وہ اب تک نو اوتار لے چکے ہیں، لیکن ان کا آخری اوتار کلیوگ میں ہونا باقی ہے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ جب کلیوگ اپنے عروج پر پہنچے گا، تب وشنو کالکی کا اوتار لے کر کلیوگ کا خاتمہ کریں گے اور پھر دھرمیوگ قائم کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

13 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

17 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

35 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago