قومی

BBC Controversy: پی ایم مودی کے امریکہ دورہ سے قبل واشنگٹن میں  بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری کی ہوگی سکریننگ

BBC Controversy: وزیراعظم نریندر مودی 21 جون کو امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں لیکن اس سے پہلے ایک بار پھر بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری’ انڈیا: دی مودی کوشچن’ سرخیوں میں آگئی ہے۔ امریکہ میں حقوق انسانی کی دوتنظیموں نے بی بی سی ڈاکیومنٹری کی سکریننگ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سکریننگ امریکہ کے واشنگٹن میں کی جائے گی۔ دو حصوں میں آئی یہ ڈاکیومنٹری 2002 میں ہوئے گجرات فسادات اور اس کی تحقیقات سے متعلق ہے۔ اس ڈاکیومنٹری میں اس وقت کے وزیراعلیٰ رہے نریندرمودی کے کردار کو مشتبہ دکھایا گیا ہے۔

بھارت میں ڈاکیومنٹری پر پابندی کے خلاف  سکریننگ کا فیصلہ

رپورٹ کےمطابق ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 20 جون کو ایک پرائیوٹ سکریننگ کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔ اس سکریننگ میں امریکی رکن پارلیمنٹ ،صحافی اور تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے سکریننگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ لوگوں کو یہ پتہ چلے کی ڈاکیومنٹر کو بھارت میں بین کردیا گیا تھا۔

ایجنڈے پر مبنی پروپگینڈہ ہے: حکومت

مرکزی سرکار کی جانب سے بی بی سی کی اس ڈاکیومنٹری کو ایجنڈے پر مبنی پروپگینڈہ بتایاگیا تھا اور ملک میں اس ڈاکیومنٹری پر پابندی لگادی تھی۔ مرکزی سرکار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ جب ملک کی عدالت عظمیٰ نے پی ایم مودی کو تمام الزامات میں کلین چٹ دے دیا ہے تو پھر اس طرح کے الزامات سوائے پروپگینڈے کے کچھ نہیں ہے۔ مرکزی سرکار کی طرف سے یوٹیوب اور ٹوئٹر کو ڈاکیومنٹری ویڈیو سے متعلق لنک کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی اس کی سکریننگ سے منع کردیا تھا، حالانکہ اس کے باوجود  کچھ طلبا تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اس ڈاکیومنٹری کی سکریننگ کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی 21 جون سے لیکر 24 جون تک امریکہ کے دورے پر جانے والے ہیں ۔ اس دورے پر پی ایم مودی امریکہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ وہ ایسا کرنے والے بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوں گے جو مسلسل دوسری بار امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago