قومی

Delhi Ordinance Bill, 2023: دہلی سروس بل معاملے میں کجریوال کو لگا ڈبل جھٹکا،ان دو پارٹیوں نے مرکز کے ساتھ جانے کا کیا اعلان

مرکزی حکومت نے افسران کے تبادلوں اورپوسٹنگ سے متعلق دہلی سروس بل مرکزی حکومت نے آج یعنی یکم اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا۔ مرکزی وزیرنتیانند رائے نے وزیرداخلہ امت شاہ کی طرف سے ایوان میں بل پیش کیا۔ جیسے ہی بل پیش کیا گیا تو ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ گرچہ ایوان میں اس پر بحث اور ووٹنگ کا آغاز نہیں ہوسکا لیکن اس سے پہلے ہی این ڈی اے کیلئے خوشخبری اور کجریوال سرکار کیلئے بری خبر آگئی ہے ۔ چونکہ اوڈیسہ  کی بی جے ڈی نے بل کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا  ، وہیں شام ہوتے ہوتے وائی ایس آر سی پی  نے بھی مرکز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرکے اپنا رخ صاف کردیا ہے۔

وائی ایس آر سی پی  نے دیا کجریوال کو جھٹکا

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) نے  دہلی کے عہدیداروں کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے متعلق آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے بل پر اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کی حمایت کریں گے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے کہاکہ ہماری پارٹی اور لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بل کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو۔

نوین پٹنائک بھی دے چکے ہیں کجریوال کو جھٹکا

مرکزی حکومت کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حمایت کے ساتھ، بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی تعداد کے لحاظ سے لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بالا دستی دکھائی دینے لگی ہے۔ وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا میں نو ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے پہلے اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے بھی کہا تھاکہ وہ بل کے حق میں ووٹ دے گی۔ ایسے میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور بی جے ڈی کے موقف واضح کرنے سے این ڈی اے کو فائدہ ہوگا۔

راجیہ سبھا میں نمبر کا کھیل  اہم

اس پورے معاملے میں راجیہ سبھا کے اندر نمبر کا کھیل دلچسپ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، چونکہ لوک سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے ،البتہ راجیہ سبھا میں نمبر کا کھیل چل رہا ہے۔راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 101 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے 100 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ این ڈی اے اور ‘انڈیا’ میں شامل کسی بھی اتحاد سے باہر جماعتوں کے 28 اراکین ہیں۔ پانچ ارکان نامزد ہیں اور تین آزاد ہیں۔

کس نے موقف صاف نہیں کیا؟

ابھی تک اترپردیش  کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کی بہوجن  سماج پارٹی یعنی بی ایس پی، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جے ڈی ایس اور سابق مرکزی وزیر چندرا بابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی نے اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔ تینوں پارٹیوں کے پاس راجیہ سبھا میں ایک ایک ایم پی ہے۔ ایسے میں سب کی نظر اس طرف رہے گی کہ وہ کس طرف ووٹ ڈالیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

32 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

59 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago