قومی

ADR report on MLA Assets: چار ہزار ایم ایل اے کے پاس ہیں تین ریاستوں کے مشترکہ بجٹ سے زیادہ پیسے،جانئے کس پارٹی کے اراکین اسمبلی ہیں زیادہ دولت مند

ملک کے موجودہ ایم ایل ایز کے اثاثوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 4001 موجودہ ایم ایل اے کے کل اثاثے 54,545 کروڑ روپے ہیں جو کہ ناگالینڈ، میزورم اور سکم کے 2023-24 کے مشترکہ سالانہ بجٹ سے زیادہ ہیں۔ ان ایم ایل ایز میں سے 1356 بی جے پی ایم ایل ایز کے پاس 16,234 کروڑ روپے اور کانگریس کے 719 ایم ایل ایز کے پاس 15,798 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمزیعنی اے ڈی آراور نیشنل الیکشن واچ نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں ایم ایل اے کے اپنے آخری الیکشن لڑنے سے پہلے داخل کردہ حلف ناموں سے ڈیٹا نکالا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل 4033 ایم ایل اے میں سے 4001 حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

قانون سازوں کے پاس تین ریاستوں کے بجٹ سے زیادہ جائیداد

رپورٹ کے مطابق 4001 موجودہ ایم ایل اے کے کل اثاثے 54,545 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رقم تین ریاستوں ناگالینڈ، میزورم اور سکم کے 2023-24 کے مشترکہ سالانہ بجٹ سے زیادہ ہے، جو کل 49,103 کروڑ روپے ہے۔ ناگالینڈ کا سالانہ بجٹ 2023-24 23,086 کروڑ روپے، میزورم کا 14,210 کروڑ روپے اور سکم کا 11,807 کروڑ روپے ہے۔

کس پارٹی کے ایم ایل اے کی کتنی جائیداد ہے؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس ایم ایل ایز کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 146 ایم ایل ایز کے پاس 3,379 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ جبکہ ڈی ایم کے کے 131 ایم ایل ایز کے پاس 1663 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ عام آدمی پارٹی کے 161 ایم ایل اے کے پاس کل 1,642 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 84 سیاسی جماعتوں اور آزاد ایم ایل اے کے فی ایم ایل اے کی اوسطاً جائیداد 13.63 کروڑ روپے ہے۔

بی جے پی اور کانگریس کا دبدبہ قائم

بڑی پارٹیوں میں، بی جے پی کے 1356 ایم ایل ایز کے اوسطاً فی ایم ایل اے کی جائیداد 11.97 کروڑ روپے، کانگریس کے 719 ایم ایل ایز 21.97 کروڑ روپے، ٹی ایم سی کے 227 ایم ایل ایز 3.51 کروڑ روپے، اے اے پی کے 161 ایم ایل ایز 10.20 کروڑ روپے اور 146 وائی ایس آر سی پی ایم ایل اے کے 23.14 کروڑ روپے ہیں۔

کرناٹک کے ایم ایل اے کے پاس سب سے زیادہ پیسہ

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔ اس میں 84 سیاسی جماعتوں کے موجودہ اور آزاد ایم ایل ایز کی تفصیلات بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

7 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

8 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

8 hours ago