علاقائی

UP Police Constable’s Viral Video: پنجرے میں بند پرندوں کا درد سمجھتا ہے یوپی پولیس کا یہ کانسٹیبل، اپنے پیسے خرچ کرکے کراتا ہے آزاد، نیک کام کے لیے ایس پی سے ملا انعام

ہردوئی: اتر پردیش کے ایک کانسٹیبل کی ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہی ہے۔ پنجرے سے پرندوں کو آزاد کرانے کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ کانسٹیبل کا نام سریش سبلوک ہے۔ سبلوک اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ پنجرے میں بند پرندوں کو آزاد کرانے میں خرچ کرتے ہیں۔ ایس پی راجیش دویدی نے بھی انہیں ان کے کام کے لیے 10,000 روپے کے انعام سے نوازا ہے۔

ڈائل 112 کے پی آر وی 2711 پر تعینات ہیں سبلوک

اطلاعات کے مطابق 2019 بیچ کے کانسٹیبل سریش سبلوک ہردوئی شہر کے کوتوالی علاقے میں ڈائل 112 کے پی آر وی 2711 پر تعینات ہیں۔ پرندوں کو پنجرے سے آزاد کرانے کا کام کانسٹیبل سریش سبلوک کررہے ہیں۔ ان کے قابل ستائش کام اور انسانی خدمت کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں انہیں ایس پی راجیش دویدی نے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔ سپاہی کے اس کام کی ضلع میں خوب ستائش ہو رہی ہے۔

پرندوں کو خرید کر آزاد کرتے ہیں سبلوک

کانسٹیبل سریش سبلوک اپنی تنخواہ سے کچھ رقم نکال کر اس سے پنجرے میں بند پرندوں کو خریدتے ہیں اور پھر انہیں کھلے آسمان میں چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے انہوں نے نوکری جوائن کی ہے وہ قابل ستائش انسانی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گائے کی پناہ گاہوں میں چارہ پہنچانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ اس بارے میں جاننے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش دویدی نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 10,000 روپے کی امدادی رقم فراہم کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ خاتون پہلوان کے جنسی استحصال کا معاملہ، پہلوان نے دہلی پولیس کی کلوزر رپورٹ کی نہیں کی مخالفت، برج بھوشن شرن سنگھ کو بڑی راحت

پرندوں کو پنجرے میں نہ رکھنے کی اپیل

 وہیں سوشل میڈیا پر سریش کے اس کام کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ تو اس کے ساتھ ان کی پرندوں کو پنجرے سے آزاد کرانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ سریش کے اس کام کو سراہ رہے ہیں اور پرندوں کو پنجروں میں رکھنے والوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ پرندوں کو پنجروں میں نہ رکھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

47 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago