-بھارت ایکسپریس
Maharashtra Bus Accident: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ہفتہ کے روز ایک بس کھائی میں گرگئی۔ جانکاری کے مطابق، ابھی تک اس حادثے میں 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پونے سے ممبئی جا رہی پرائیویٹ بس پرانے ممبئی-پونے شاہراہ پر شنگروبا مندر کے پاس کھائی میں گرگئی۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں تقریباً 40 مسافر تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک روایتی سنگیت منڈلی کے اراکین کو لے کر جا رہی پرائیویٹ بس پونے سے ممبئی جا رہی تھی، تبھی صبح تقریباً 5 بجے شاہراہ پر شنگروبا مندر کے پاس بس کھائی میں گرجانے سے یہ حادثہ ہوا۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ کھائی تقریباً 500 فٹ گہری ہے۔
’باجی پربھو واداک گروپ‘ کے اراکین کو لے جا رہی تھی بس
خبروں کے مطابق، بس ممبئی کے گورے گاؤں سے ’باجی پربھو واداک گروپ‘ کے اراکین کو لے جارہی تھی۔ وہ پونے ضلع کے پمپری چنچواڑ علاقے میں ایک پروگرام میں حصہ لینے کے بعد گورے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ بس ہفتہ کی شب رات تقریباً ایک بجے پروگرام کے مقام سے نکلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Last rites of Asad Ahmed: اسد احمد کی پریاگ راج میں ہوئی تدفین، عتیق احمد اور شائستہ پروین آخری بار بیٹے کو نہیں دیکھ سکے
تین اضلاع کے رہنے والے ہیں لوگ
وہیں رائے گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سومناتھ گھارگے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین اور زخمی ممبئی کے سائن، گورے گاؤں اور پڑوسی پال گھر ضلع کے ورار کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو کھوپولی گرامین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی اتل جینڈے نے کہا کہ مہلوکین اور زخمیوں کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے کہا کہ مقامی پولیس کی ایک ٹیم اور ٹریکر کا ایک گروپ فی الحال بچاؤ مہم میں لگی ہوئی ہے۔ کھوپولی شہرممبئی سے تقریباً 70 کلو میٹر دورواقع ہے۔
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…