-بھارت ایکسپریس
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد اور شوٹرغلام محمد کی پریاگ راج میں تدفین کردی گئی ہے۔ اسد احمد کی تدفین پریاگ راج کے کساری-مساری قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ غلام محمد کو پریاگ راج کے مہدوری قبرستان میں لے جایا گیا ہے، جہاں اس کی تدفین کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے روز (13 اپریل) دوپہر کے وقت یوپی ایس ٹی ایف کے انکاؤنٹر میں اسد احمد اور غلام محمد ہلاک ہوگئے تھے۔ امیش پال قتل سانحہ میں ہی دونوں وانٹیڈ ملزم تھے، جن کے اوپر یوپی پولیس نے 5-5 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ امیش پال قتل سانحہ 2005میں ہوئے راجو پال قتل سانحہ کے اہم گواہ تھے۔ امیش پال کا 24 فروری کو پریاگ راج میں دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔
مانا جا رہا ہے کہ اسد کی لاش کو دیکھنے کے لئے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین پہنچ سکتی ہیں، ایسے میں ان کے سرینڈر کرنے کی بھی قیاس آرائی ہے۔ شائستہ پروین پر 50 ہزار روپئے کا انعام ہے۔ شائستہ پروین پرنظر رکھنے کے لئے سادہ وردی میں خواتین پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، پولیس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عتیق احمد نے اپنے بیان میں تسلیم کرلیا ہے کہ اس نے ہی جیل سے امیش پال کے قتل کی سازش رچی تھی۔
کساری مساری میں ہوئی اسد کی تدفین
عتیق احمد کے بیٹے اسد کو پولیس کی سخت سیکورٹی کے دوران کساری-مساری قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔ اسد کے سپرد خاک میں پولیس نے اسد کے 35 قریبی رشتہ داروں کو شامل ہونے کی اجازت دی تھی، جن میں نانا اور خالو شامل ہیں۔ اسد کی والد عتیق احمد اور والدہ شائستہ پروین بھی اسے دیکھنے نہیں پہنچ پائے۔ عتیق احمد نے بھی اسد کے جنازے میں شامل ہونے کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی، اس پر آج سماعت ہونی تھی۔
غلام محمد کی مہدوری قبرستان میں ہوئی تدفین
اسد احمد کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک ہوئے دوسرے ملزم غلام محمد کی لاش کو پریاگ راج کے مہدوری قبرستان میں لے جایا گیا ہے۔ یہاں پر غلام محمد کی تدفین عمل میں آئے گی۔ یہاں بھی قبرستان کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…