-بھارت ایکسپریس
جاپان سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے. یہاں کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی تقریب میں زبردست دھماکہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ کشیدا کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔ جاپان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کشیدا کے پاس ایک پائپ جیسی چیز پھینکی گئی تھی۔ معاملے میں مغربی جاپان کے واکایاما میں ایک بندرگاہ پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس طرح سے جاپانی وزیراعظم کشیدا بال بال بچ گیے ہیں۔
اس حادثہ کا ایک ویڈیو نیوز آؤٹ لیٹ کی طرف سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واکا یاما میں اکٹھا ہوئے پہلے میڈیا اہلکار اور دیگر لوگ ایک زبردست دھماکے کے بعد بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 19 سیکنڈ کے فوٹیج میں میڈیا اہلکاروں اور دیگر لوگوں کو اس جگہ سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں فومیو کشیدا کے بھی ہونے کی خبر ہے۔ اس جگہ پر دھماکہ کے بعد چاروں طرف دھواں دھواں نظر آرہا تھا۔
پولیس کا تبصرہ کرنے سے انکار
حادثہ کی ابھی تک سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نیشنل براڈ کاسٹر این ایچ کے نے جائے حادثہ پر بھیڑ کے درمیان پولیس کی طرف سے ایک شخص کو حراست میں لئے جانے کا فوٹیج بھی دکھایا ہے۔ اس سے پہلے جولائی 2022 میں ایک مہم پروگرام کے دوران جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ تب سے جاپان میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…
کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…