قومی

Today ‘Parivarvad’ has been defeated, says PM Modi: مہاراشٹر کی عوام نےآج ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں:پی ایم مودی

ملک کی دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔مہاراشٹر میں مہایوتی کی زبردست جیت ہوئی ہے جبکہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم اتحادی حکومت پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں بی جے پی نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی وہاں کی سب سے بڑی پارٹی بننے کے ساتھ ہی وہ 133سیٹ اکیلے جیت  گئی ہےجبکہ مہایوتی اتحاد کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں مہاوکاس اگھاڑی کو صرف48 سیٹیں ملی ہیں ۔ بی جے پی کئی ضمنی انتخابات کے نتائج میں بھی بہترین مظاہرکرتی نظرآرہی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی اس بڑی جیت پر دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ،بی جے پی صدر جے پی نڈا موجود تھے۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر پر بڑی تعداد میں حاضر ہوئے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے مہاراشٹر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مہاراشٹر کے نتائج کو ترقی اور وکاس کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں وکاس کی جیت ہوئی ہے اور جھوٹ،فریب اور دھوکہ بازوں کی ہار ہوئی ہے۔آج مہاراشٹر میں پریوارواد کی بھی ہار ہوئی ہے۔مہاراشٹر میں سچائی اور سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔اور آج مہاراشٹر نے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔پچاس سال میں پہلی بار کسی اتحاد کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔یہ مسلسل تیسری بار ہے جب بی جے پی مہاراشٹر میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ یہ یقینی طور پر تاریخی ہے اور بھاجپا کے گڈ گورننس ماڈل پر مہر ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت یہ ثابت کرتا ہے کہ جب گڈ گورننس کی بات آتی ہے تو ملک صرف اور صرف بی جے پی اور این ڈی اے پر بھروسہ جتاتا ہے۔ مہاراشٹر ملک کا چھٹا صوبہ ہے جس نے بی جے پی کو مسلسل تین بار کامیابی دلائی ہے۔یہ عوام کا ہماری حکومت کے اوپر بھروسہ ہے اور اس بھروسے کو برقرار رکھنے میں ہم کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں آج مہاراشٹر کی عوام کا اس بار بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مسلسل تیسری بار مستحکم حکومت کو منتخب کرنا یہ ان کے سیاسی شعور کو ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہ جن لوگوں نے عوام کے فیصلے کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اس الیکشن میں عوام نے ان کو سبق سکھا دیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ مہاراشٹر ہندوستان کی ترقی کا ایک انجن ہے اور اس لئے مہاراشٹر کی عوام نے جو فیصلہ کیا ہے وہ وکشت بھارت کا بنیاد بنے گا۔پی ایم مودی نے یہاں بھی اس نعرے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ایک ہیں تو سیف ہیں ،یہ آج اس ملک کا سب سے بڑا منتر بن چکا ہے۔اپوزیشن نے سوچا تھا کہ آئین اور ریزرویشن کے نام پر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کردیں گے،ووٹ بانٹ دیں گے ،لیکن ان کی سازشوں کو مہاراشٹر نے پوری طرح سے خارج کردیاہے۔ مہاراشٹر نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں۔اس نعرے نے ذات،دھرم اور علاقے کے نام پر لڑانے والوں کو سبق سکھایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Israel Hamas War: ‘ہم نے حماس سربراہ اسمٰعیل ہانیہ کومارا، آگے بھی جو ہمارے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، ہاتھ کاٹ دیں گے’

اس سال 31 جولائی کواسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے تقریباً 5 ماہ بعد اسرائیل نے…

26 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس…

8 hours ago

South Africa: جہاں کی گرمی سے ابل جاتے ہیں پتھر، اسی کان سے آتا ہے دنیا کا 16% سونا

جنوبی افریقہ کے صوبے گوتینگ میں واقع Mponeg سونے کی کان دنیا کی سب سے…

11 hours ago

Delhi Election 2025: کانگریس کی دوسری فہرست کو سی ای سی نے دی منظوری، جانئے کب ہوگی جاری

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں…

11 hours ago

OYO سے سب سے زیادہ بکنگ کس شہر میں ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف؛ کئی مذہبی شہروں کے نام بھی شامل

سال 2024 ختم ہونے کو ہے۔ اس عرصے میں لوگوں نے سال بھر بڑے پیمانے…

12 hours ago