ملک کی دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔مہاراشٹر میں مہایوتی کی زبردست جیت ہوئی ہے جبکہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم اتحادی حکومت پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں بی جے پی نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی وہاں کی سب سے بڑی پارٹی بننے کے ساتھ ہی وہ 133سیٹ اکیلے جیت گئی ہےجبکہ مہایوتی اتحاد کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں مہاوکاس اگھاڑی کو صرف48 سیٹیں ملی ہیں ۔ بی جے پی کئی ضمنی انتخابات کے نتائج میں بھی بہترین مظاہرکرتی نظرآرہی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی اس بڑی جیت پر دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ،بی جے پی صدر جے پی نڈا موجود تھے۔
بی جے پی ہیڈکوارٹر پر بڑی تعداد میں حاضر ہوئے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس نے نہ تو جھوٹے وعدے کام آئے اور نہ ان کا خطرناک ایجنڈکام کرپایا۔ مہاراشٹر کا مینڈیٹ ایک اور پیغام ہے کہ پورے ملک میں اب صرف ایک آئین کی بالادستی ہوگی۔ ہندوستان کا آئین ہی کافی ہوگا۔ جو بھی دو آئین کے بارے میں سامنے یا پس پردہ بات کرے گا ملک اسے یکسر مسترد کر دے گا۔ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے ایک بار پھر جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی دیوار کا سہارا لینا شروع کردیا ہے لیکن عوام نے بتادیا کہ ایسا نہیں چلے گا۔ میں کانگریس والوں سے کہتا ہوں کہ وہ کان کھول کر سن لیں کہ دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 کو واپس نہیں لا سکتی۔
لوگوں نے کانگریس کی منافقت کو مسترد کر دیا ہے- پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن ابھی بھی عوام کے موڈ کو نہیں سمجھ پائی ہے۔ وہ سچائی کو قبول نہیں کرنا چاہتی۔ ملک کے ووٹر عدم استحکام نہیں چاہتے، وہ نیشن فرسٹ کے جذبے سے جیتے ہیں۔ ملک کی ہر ریاست کے ووٹر دوسری ریاستوں کی حکومتوں کا اندازہ لگاتے ہیں۔ مہاراشٹر کے عوام نے یہ بھی دیکھا کہ کس طرح کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش میں کانگریس کی حکومتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ پنجاب میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔
پوری دنیا ملک کی ثقافت کا احترام کرتی ہے – پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کو بھی مراٹھی لوگوں کی خدمت کا موقع ملا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ ہماری حکومت نے مراٹھی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی کی زبان کا احترام مادری زبان کا احترام ہے۔ ہندوستان جب ترقی اور وراثت کا عہد کرتا ہے تو پوری دنیا اسے دیکھتی ہے۔ پوری دنیا ہماری ثقافت کا احترام کرتی ہے کیونکہ ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہند-بحرالکاہل خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی حرکیات میں، ہندوستان کا براہموس میزائل سسٹم درستگی،…
سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کے موقع پرنئی دہلی کے تاریخی…
اوپن اینڈڈ میوچل فنڈز نے 2024 میں تقریباً 5.13 کروڑ فولیو کا اضافہ کیا ہے…
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی…
ہندوستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری 2024 میں 10 فیصد بڑھ کر…
منگل کو ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار…