قومی

Ramadan 2025: ماہِ صیام کا چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے

نئی دہلی:  ماہِ صیام   2025 کا چاند نظرنہیں آیا، جس کی وجہ سے رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے رکھا جائے گا۔ یعنی ہندوستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروزاتواررکھا جائے گا۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی طرف سے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن کہیں بھی چاند نظرنہیں آیا، جس کے بعد تیس کی رویت کا اعتبارکرتے ہوئے 2 مارچ 2025 سے رمضان المبارک کے آغازکا اعلان کیا گیا۔

امارت شرعیہ ہند، مرکزی روہت ہلاک کمیٹی، جامع مسجد، دہلی، شاہی مسجد فتحپوری، دہلی، دارالعلوم دیوبند، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، مرکزی ادارہ شرعیہ اورمختلف کمیٹیوں نے باضابطہ طورپراعلان کردیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغازدو مارچ سے ہوگا اورپہلا روزہ اتوارکوروکھا جائے گا۔ ملک کے مختلف مقامات سے ان تنظیموں اورکمیٹیوں نے رابطہ کیا، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردونے مختلف مقامات پررابطہ کرکے دریافت کرنے کی کوشش کی، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس طرح سے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کا آغازبروز اتوار،2 مارچ، 2025 سے ہوگا۔ نماز تراویح یکم مارچ 2025 سے ادا کی جائے گی۔ اب یہ بات طے ہوگئی کہ اگر رمضان المبارک کا مہینہ 29 کا ہوگا توعیدالفطر کا تہو31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا اور 30 کا مہینہ ہونے کی صورت میں عیدالفطریکم اپریل کو منائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago