قومی

TMC MP Yusuf Pathan gets notice: یوسف پٹھان کے ایم پی بننے کے ایک ہفتے بعد ہی پریشانی شروع، دو ہفتے میں گھر خالی کرنے کا دیا حکم،بلڈوزر چلانے کی دی دھمکی

مغربی بنگال کے بہرام پور سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہونے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما یوسف پٹھان کو بی جے پی کے زیر انتظام وڈودرا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ طور پر زمین کے ایک پلاٹ پر قبضہ کرنے کا نوٹس ملا ہے۔ کرکٹر سے سیاست دان بنے یوسف پٹھان کو تجاوزات ختم کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وارڈ 14 سے بی جے پی کے سابق کارپوریٹر وجے پوار نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیتل مستری کو ایک خط لکھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس اراضی سے تجاوزات کو صاف کیا جائے اور سیوک باڈی کے ذریعہ اس پر فوری طور پر باڑ لگائی جائے۔

پٹھان نے میونسپلٹی کے لینڈ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے مارچ 2012 میں زمین خریدنے کی درخواست کی تھی۔ لوک سبھا کے نتائج کے دو دن بعد یعنی 6 جون کو پٹھان کو نوٹس دیا گیا، جس میں انہیں یہ بتایاہے کہ وڈودرہ میونسپلٹی کو(پہلے) مارچ 2012 میں) آپ کی طرف سے ٹی پی سکیم نمبر 22 اور فائنل پلاٹ نمبر 90 میں 978 مربع میٹر زمین الاٹ کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔اور ضابطے کے مطابق، آپ کی درخواست کو سٹینڈنگ کمیٹی اور اس کے بعد ویلیوایشن کے بعد جنرل بورڈ کو بھیج دیا گیا۔ کمیٹی نے کم از کم اپ سیٹ ویلیو کا فیصلہ کیاہے۔

اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس کے بعد درخواست کو منظوری کے لیے گجرات کی ریاستی حکومت کو بھیج دیا گیا تاکہ نیلامی کیے بغیر ایک خصوصی کیس کے تحت زمین کو 99 سال کی مدت کے لیے لیز پر دیا جائے۔ تاہم 9 جون 2014 کو اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہونے والے جواب کے مطابق مذکورہ زمین آپ کو لیز پر دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بارے میں آپ کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا۔تاہم، یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے میونسپلٹی کی مذکورہ اراضی پر تجاوزات کیے ہیں اور آپ کو اس کے ذریعے جلد از جلد تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

انتباہ دیتے ہوئے کہ دو ہفتوں کے بعد کارروائی کی جا سکتی ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مستری نے کہا، “یہ مسئلہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے۔ اسے بی جے پی کارپوریٹر وجے پوار نے بھی اٹھایا۔ ہم نے پہلے ہی یوسف پٹھان کو 6 جون کو نوٹس دیا تھا اور انہیں  تقریباً دو ہفتے کا وقت بھی دیا تھا۔ پٹھان کے لیے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ خود ہی تجاوزات کو ختم کر دیں۔ اگر انہوں نے نوٹس کی تعمیل نہیں کی تو ہم مزید کارروائی کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

2 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

33 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago