قومی

Swati Maliwal vs Bibhav Kumar: دہلی ہائی کورٹ نے سواتی مالیوال حملہ کیس میں ویبھو کمارکی ضمانت کی درخواست پر دہلی پولیس سے  کیا جواب طلب

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور دہلی ویمن کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پی اے وبھاب کمار کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پردہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ اور جواب طلب کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے ویکیشن جج امیت شرما نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک سپاہی کو طلب کیا ہے۔

 اس سے قبل تیس ہزاری کورٹ نے ویبھو کمارکی کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جس کے خلاف ویبھو کمار نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔دہلی پولیس نے 18 مئی کو ویبھو کمارکی کو گرفتار کیا تھا۔ سواتی مالیوال نے کمار پر کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ مالیوال کو سینے اور گردن پر مارا گیا  تھا اور گھسیٹا گیا تھگ۔ جس کی وجہ سے ان کا سر میز سے جاکر لگا تھا۔ جائے حادثہ کی ویڈیو فوٹیج غائب ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ویبھو کمارکی ایک بااثر شخص ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ اس وقت بھی ڈیل کر رہے تھے جب وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کی خدمات ٹھیک نہیں تھیں۔ سواتی مالیوال نے بھی ذاتی طور پر ٹرائل کورٹ سے خطاب کیا اور آنسو بہا دی۔

انہوں نے کہا کہ AAP لیڈران انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کی شبیہ کو داغدار کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اگر ویبھو کمارکی کو ضمانت مل جاتی ہے۔ تو اس کے باہر آنے سے اس کی اور اس کے خاندان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

52 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

1 hour ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

2 hours ago