قومی

There is a life in Neeraj Das’s songs: نیرج داس کی گیتوں میں ایک زندگی ہے اور زندگی کی حقیقت بھی:مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وشواس سارنگ

شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس ‘نیرج’ کی چھٹی برسی پر آج (19 جولائی) راجدھانی دہلی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ہے۔ یہ پروگرام شام 6:30 بجے دہلی کے رائے سینا روڈ پر واقع پریس کلب آف انڈیا کے احاطے میں منعقد ہوا۔نیرج سمان سماروہ‘ کا انعقاد بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اور گوپال داس نیرج کے بیٹے مریگانک پربھاکر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے علاوہ ہندی اکیڈمی اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ بھی پروگرام کے انعقاد میں شامل ہیں۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے اس ٹرسٹ کے سرپرست ہیں۔عظیم شاعر گوپال داس ‘نیرج’ کی یاد میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے پہلے بھی پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔ پچھلے سال، کاویانجلی سمان تقریب کے دوران، انہوں نے اداکار انو کپور کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2023 سے نوازا تھا۔اور اس سال معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو نوازا گیا ہے۔

پریس کلب میں منعقدہ اس تقریب کا باضابطہ آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا، شمع روشن کرنے کیلئے جاوید اختر نے پیش قدمی کی اور ان کے ہاتھ سے ہاتھ ملانے والوں میں انو ملک، بونی کپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں ۔ اس  کے بعد مہمانوں کا باضابطہ طور پر سی ایم ڈی اوپیدر رائے کی جانب سے جاوید اختر سمیت دیگر مہمانوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔

مدھیہ پردیش حکومت کے کھیل/ تعاون کے وزیر وشواس سارنگ مہمان خصوصی  کے طور پر اس پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے اس فاونڈیشن کو اور بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے نیرج داس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ اہم پروگرام منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیرج ایوارڈ2023 انو کپور کو جب دیا گیا تھا تب وہ  حقیقت میں اس کے حقدار تھے اور آج جب جاوید اختر کو نیرج داس ایوارڈ2024 دیا گیا ہے تب بھی وہ اس کے سب سے زیادہ حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیرج جی سے بہت قریب کا رشتہ رہا ہے۔ ان کی گیت اور ان کے کلام کو میں بھی موقع بہ موقع استعمال کرتا رہتا ہوں۔چونکہ ان کی کویتا زندگی کی حقیقت کو بہت قریب سے بیان کرتی ہے۔اس دوران انہوں نے نیرج داس اور بھوپال کی سرزمین اور وہاں کے ادبی وفلمی شخصیات کا ذکر خیرکرتے ہوئے پروگرام کے منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

North Korea warns US: شمالی کوریا نے امریکہ کو کیا خبردار، کہا- اکساوے کی حرکتوں سےچھڑ سکتی ہے حقیقی جنگ

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…

11 hours ago

Sudan Crisis: سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے مبینہ حملے میں 15شہری ہلاک، 20 زخمی؛ ہاوتزر توپوں کا کیا گیا استعمال

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…

13 hours ago

Two explosions in Khyber Pakhtunkhwa: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں دو دھماکے، 2 افراد ہلاک

فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…

13 hours ago

Adani Group News: امریکی ایس ای سی کو غیر ملکی شہریوں کو سمن بھیجنے کا اختیار نہیں، اڈانی کا سمن ’’پراپر چینل‘‘ کے ذریعے بھیجا جائے گا

ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…

13 hours ago