قومی

Neeraj Das was a pure Indian poet:نیرج جی خالص ہندوستانی شاعر تھے،نیرج داس کو اعزاز دینا ہے تو ان کی زبان کو آپ زندہ رکھیں:جاوید اختر

شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس ‘نیرج’ کی چھٹی برسی پر آج (19 جولائی) راجدھانی دہلی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ہے۔ یہ پروگرام شام 6:30 بجے دہلی کے رائے سینا روڈ پر واقع پریس کلب آف انڈیا کے احاطے میں منعقد ہوا۔نیرج سمان سماروہ‘ کا انعقاد بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اور گوپال داس نیرج کے بیٹے مریگانک پربھاکر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے علاوہ ہندی اکیڈمی اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ بھی پروگرام کے انعقاد میں شامل ہیں۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے اس ٹرسٹ کے سرپرست ہیں۔عظیم شاعر گوپال داس ‘نیرج’ کی یاد میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے پہلے بھی پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔ پچھلے سال، کاویانجلی سمان تقریب کے دوران، انہوں نے اداکار انوکپور کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2023 سے نوازا تھا۔البتہ اس سال مشہور شاعر،اسکرپٹ رائٹر ،نغمہ نگار جاوید اختر کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے اپنے ہاتھوں سے جاوید اختر کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2024 سے نوازا گیا ہے۔

گوپال داس نیرج ایوارڈ2024 حاصل کرنے والے مشہور نغمہ نگار جاوید  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ میں تمام شرکاء کا بہت شکرگزار ہوں ، نیرج داس کے حوالے سے اپنے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب میں بچہ تھا دس گیارہ سال کا تو علی گڑھ میں تھا،اور وہاں جب کوی سمیلن ہوتا تھا تب میں انہیں سننے جایا کرتا تھا، اپنے بچپن میں میں نے ان کو بہت قریب سے سنا ہے،دیکھا ہے، جب کچھ بڑا ہوا تو بھوپال آگیا ،یہاں بھی نیرج جی کے بڑے مداح تھے، ان میں سے ایک کے میرے اچھے تعلقات تھے جن کے یہاں نیرج جی ٹھہرتے تھے،تو یہاں بھی ان سے ملاقات ہوتی تھی۔ اس کے بعد جب میں ممبئی گیاتو نیرج جی بھی وہاں آگئے ، ان کے ساتھ اسٹیج بھی شیئر کرنے کا موقع ملا، ان کے ساتھ عجیب سا رشتہ تھا جو وقفہ وقفے سے ملاقات ہوجاتی تھی ، میری زندگی میں چند ہی ایسے لوگ ہیں جن کے میں پاوں چھوتا تھا ،ان میں سے ایک نیرج جی تھے۔

جاوید اختر نے نیرج داس کے ساتھ اپنے تعلقات کی پوری کہانی بتائی اور ان کی شخصیت کی خوبیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نیرج جی ہندوستان کے شاعر تھے اور وہ ہندوستانی شاعر تھے۔انہوں نے کہا کہ نیرج جی اردو کے کوی اور ہندی کے شاعر تھے۔ جاوید اختر نے نیرج جی کے فلمی سفر کے بارے میں کہا کہ کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا ہے، کام کرنے والا بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے۔اور وہی کام کو بڑا یا چھوٹا بناتا ہے، نیرج جی نے چھوٹے چھوٹے کام کو بھی بڑا بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیرج جی کی گیتوں کو دیکھئے ،انہوں نے کیسے فلموں میں گانے کی اہمیت کو بڑھا دیا، ان کے گیتوں کے بول کو پڑھیے آپ کو اندازہ ہوگا کہ نیرج داس نے اپنی گیت سے فلموں میں گیت کی اہمیت میں اضافہ کردیا۔

Rahmatullah

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

18 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

35 minutes ago