قومی

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، “پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور 20 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔” پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے تصدیق کی کہ صدر دروپدی مرمو نے اس مدت کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کو بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور منایا جائے گا، جو ہندوستانی آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں منایا جائے گا۔ یہ تقریب نئی دہلی میں سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں منائی جائے گی، جس میں دونوں ایوانوں کے اراکین ملک کی بنیادی دستاویز کا احترام کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔

رجیجو نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، ” صدر نے حکومت ہند کی سفارش پر، 25 نومبر سے 20 دسمبر، 2024 تک سرمائی اجلاس، 2024 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو طلب کرنے کی تجویز کو(پارلیمانی کام کی ضروریات کے تحت) منظوری دے دی ہے۔ 26 نومبر، 2024 (یوم آئین)، آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ، سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں تقریب منائی جائے گی۔”

ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے موسم سرما کا اجلاس

18ویں لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں وقف بل،  ون نیشن ون الیکشن سمیت کئی بل پیش کیے جانے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز بھی منظور ہونے کا امکان ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور ان تجاویز کے حوالے سے اپوزیشن کا سخت موقف بھی دیکھنے میں آیا۔ اس لیے 2024 میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں زبردست ہنگامہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- MP cabinet approves 35 pc reservation for women: مدھیہ پردیش میں خواتین کو اب سرکاری ملازمتوں میں 35 فیصد ریزرویشن ملے گا،میڈیکل کالجوں میں بھرتی کے لیے عمر کی حد میں بھی اضافہ

مانسون اجلاس میں منظور کیے گئے چار بل

18ویں لوک سبھا کے پہلے مانسون اجلاس میں 12 بل پیش کیے گئے۔ ان میں سے چار بل منظور بھی کیے گئے جو کہ درج ذیل ہیں – فائننس بل 2024، تخصیص بل 2024، جموں و کشمیر تخصیص بل 2024 اور انڈین ایئر کرافٹ بل۔ مانسون اجلاس 22 جولائی سے 9 اگست تک جاری رہا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

33 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago