قومی

Weather Update: دہلی میں پھر بدلا موسم، اس بار آپ کی ہولی کہنیں پھیکی نہ ہو

Weather Update:  موسم میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو بھی دہلی کا زیادہ سے زیادہ اور کم
سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

دو دن سے چل رہی ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے موسم نے کروٹ لی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو پریشانی ستارہی ہے کہ وہ ہولی پر پانی والے رنگ سے کیسے ہولی کھیل سکیں گے۔ گھبرانے کی بات نہیں ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہولی کے دن ہوائیں اتنی تیز نہیں چلیں گی۔

ہولی کے بعد 9 اور 11 مارچ کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ 11 مارچ تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اتر پردیش میں بھی فروری کے مہینے میں گرمی کی لہر نے لوگوں کو پریشان کیے رکھا۔ اس وقت موسم ایک بار پھر کروٹ لے گا۔ آئی ایم ڈی نے ہولی سے پہلے مغربی یوپی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری طرف راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور گجرات کے کئی حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہولی پر موسم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

راجستھان کے اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ ایسے میں راجستھان میں ہولی کے دن بھی بارش کے مکمل امکانات ہیں۔ ساتھ ہی اس دوران ریاست کے کئی اضلاع جیسے بنڈی، بھرت پور، الور، اجمیر میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہولی کے بعد ریاست میں موسم ایک بار پھر بدلے گا اور پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago