اترپردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل اور دو سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے میں شامل ایک اور شوٹر کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا ہے ۔ مارے گئے شوٹر کا نام وجے چودھریعرف عثمان چودھری بتایا جارہاہے ۔قابل ذکر بات ہے کہ وجے ہی وہ شوٹر تھا جس نے سب سے پہلے امیش پال پر گولی چلائی تھی۔
کرائم برانچ، مقامی پولیس اور شوٹر وجے عرف عثمان کے درمیان پیر کی صبح کاندھیارہ تھانہ علاقے میں فائرنگ ہوئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران وجےعر ف عثمان پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا،زخمی وجے عر ف عثمان کو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وجے عرف عثمان پر ڈھائی لاکھ روپےکا انعام تھا۔
قابل ذکر بات یہ کہ بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کو بدمعاشوں نے پریاگ راج میں دن دیہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی تھی۔ اس سے پہلے بھی پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو مار چکی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس قتل عام میں ملوث مافیا کو مٹی میں ملا دیا جائے گا‘‘۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ کی ٹیم مافیا عتیق احمد اور اس کے کارندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ماضی میں پریاگ
راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PDA) نے دو مافیا کے مکانات کو بلڈوزچلا کر مسمار کر دیا تھا۔
اس سے قبل پولیس نے ارباز نامی شوٹر کو بھی ایک مقابلے میں ہلاک کیا تھا۔ ارباز کو امیش پال کے قتل کے تیسرے دن پولیس نے ہلاک کر دیا تھا۔ ارباز وہ شخص تھا۔ جو حملے میں استعمال ہونے والی کریٹا کار چلا رہا تھا۔ وہ عتیق احمد ولد اسد کا ڈرائیور تھا۔ یہ انکاؤنٹر دھومان گنج علاقے کے نہرو پارک میں ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…