سوشل میڈیا کے رجحانات

UP Warriorz vs Gujarat Giants: یوپی واریئرس نے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات جائنٹس کو تین وکٹوں سے شکست دی

ویمنز پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں یوپی نے گجرات جائنٹس کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں گجرات جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز بنائے۔ جواب میں یوپی واریئرس نے سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور میچ جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں گجرات جائنٹس کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
اس سے پہلے بیتھ مونی کی غیر موجودگی میں اسنیہ رانا نے گجرات جائنٹس کی کپتانی سنبھالی اور انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات جائنٹس کو اس ٹی 20 لیگ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسے(گجرات جائنٹس) پہلے میچ میں ممبئی انڈینز نے 143 رنز سے شکست دی تھی۔ گجرات کے لئے ہرلین دیول نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہرلین نے 32 گیندوں میں 7 چوکے لگائے۔

یوپی واریئرس نے گجرات  جائنٹس کو تین وکٹ سے ہرایا

یوپی واریئرس  نے گجرات جائنٹس کو تین وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں گجرات جائنٹس کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے چھ وکٹ پر 169 رنز بنائے۔ جواب میں یوپی واریئرس نے ایک گیند باقی رہ کر سات وکٹوں پر 175 رنز بنا کر تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ گریس ہیرس نے یوپی واریئرس کے لیے 26 گیندوں میں 59 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر گجرات جائنٹس کے جبڑوں سے میچ چھین لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار کسی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

میچ میں کیا ہوا؟

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات  جائنٹس نے چھ وکٹ پر 169 رنز بنائے۔ ہرلین دیول نے 46 اور گارڈنر نے 25 رنز بنائے۔ دیپتی اور سوفی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یوپی واریئرس نے 20 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کرن ناوگیرے اور دیپتی شرما نے نصف سنچری شراکت داری کے ساتھ اننگز کو سنبھالا، لیکن کیم گرتھ نے پانچ وکٹیں لے کر گجرات  جائنٹس کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ آخر میں گریس ہیرس نے طوفانی نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Share
Published by
Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

35 mins ago