-بھارت ایکسپریس
A R Rahman’s Son Ameen: میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین حال ہی میں سیٹ پر ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے وہ صدمے میں ہیں۔ امین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ حادثہ اس سیٹ پر ہوا جہاں گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ پوسٹ میں امین نے کہا کہ جب وہ پرفارم کررہے تھے اچانک اس دوران پورا روف ٹرس اور فانوس نیچے گر پڑا جو مجھ سے چند انچ دورا گرا ۔ انہوں نے آگے بتایا کہ مجھے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے میں اور میری ٹیم پوری طرح سے ٹھیک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں، جب کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اے آر امین نے مزید کہا کہ اس واقعے کے باعث میں اور میری پوری ٹیم ذہنی صدمے میں ہیں اور اب تک اس ذہنی اذیت سے نہیں نکل سکے ہیں۔
اے آر رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘کچھ دن پہلے میرا بیٹا اے آر امین اور اس کی اسٹائلنگ ٹیم ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ فلم سٹی ممبئی میں ہوئے اس حادثے کے بعد خدا کے فضل سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس واقعہ سےمجھے بہت گہراصدمہ پہنچا ہے۔۔ تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔
سوشل میڈیا پر بیا ن کیا درد
اس واقعے کے بعد اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ ممبئی میں اپنی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے اور ان کی پوری توجہ اپنی پرفارمنس کی جانب تھی کہ اس دوران پورا روف ٹرس اور فانوس نیچے گر پڑا جو مجھ سے چند انچ دورا گرا۔
-بھارت ایکسپریس
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور