قومی

Salman Khan’s House Firing Case: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹر گرفتار

Salman Khan’s House Firing Case: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے منگل (16 اپریل) کو بتایا کہ دونوں ملزمان کو گجرات کے بھج ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام وکی گپتا اور ساگر پال ہیں۔ وکی اور ساگر نے اتوار (14 اپریل) کو ممبئی کے باندرہ میں سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کی تھی۔

سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ سے پہلے یہ دونوں ممبئی سے متصل پنویل علاقے کی ایک سوسائٹی میں گزشتہ ایک ماہ سے کرائے پر رہ رہے تھے۔ دونوں نے بالی ووڈ اسٹار کے گھر کی ریکی کی اور پھر فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ دونوں ملزمان کو کرائم برانچ نے پیر کی رات بھج سے گرفتار کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے رہنے والے ہیں۔ انہیں مزید کارروائی کے لیے منگل (16 اپریل) کی صبح بھج سے ممبئی لایا جائے گا۔

صبح 5 بجے گلیکسی اپارٹمنٹ میں ہوئی فائرنگ

ممبئی پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر آئے دو حملہ آوروں نے باندرہ میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر چار راؤنڈ فائر کیے تھے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پانچ بجے پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت سلمان خان گھر میں موجود تھے۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار تھے حملہ آور

تفتیشی حکام کو پتہ چلا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور سلمان کے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ماؤنٹ میری چرچ کے قریب موٹرسائیکل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد حملہ آور کچھ دور چلے اور ایک آٹورکشا لے کر باندرہ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ ملزم بوریولی کی طرف جانے والی ٹرین میں سوار ہوئے لیکن سینتا کروز ریلوے اسٹیشن پر اترے اور وہاں سے چلے گئے۔ اس کے بعد وہ ممبئی سے فرار ہو کر گجرات کے بھج میں چھپ گئے۔

یہ بھی پڑھیں- Maulana Badruddin Ajmal remarks: مولانا بدرالدین اجمل کا بڑا بیان،مودی،شاہ اور سرما کو نہیں ہٹایا تو تباہ ہوجائے گا آئین ہندوستان

لارنس بشنوئی کے بھائی نے قبول کی تھی اس حملے کی ذمہ داری

اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جیل میں بند لارنس بشنوئی اور مطلوب گینگسٹر گولڈی برار کئی بار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بشنوئی اور برار نے سلمان کو مارنے کے لیے اپنے شوٹر ممبئی بھیجے تھے۔ لارنس بشنوئی کا گینگ مبینہ طور پر سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کی وجہ سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ کالے ہرن کو بشنوئی برادری میں مقدس مانا جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago