قومی

Maulana Badruddin Ajmal remarks: مولانا بدرالدین اجمل کا بڑا بیان،مودی،شاہ اور سرما کو نہیں ہٹایا تو تباہ ہوجائے گا آئین ہندوستان

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ شمال مشرق میں آسام کے تینسوکیا میں ایک جلسہ عام کے دوران انہوں نے انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا تو ملک کا آئین ختم ہو جائے گا، تباہ ہو جائے۔

کانگریس امیدوار پردیوت بوردولوئی اور بی جے پی امیدوار سریش بورا پر تنقید کرتے ہوئے آسام کے دھوبری سے ایم پی بدرالدین اجمل (74) نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دیں۔ انہیں کسی بھی قیمت پر الیکشن جیتنے نہ دیں۔” AIUDFکے سربراہ نے لوگوں سے مزید کہا، “امین الاسلام (AIUDF سے) وہاں (مذکورہ نشست پر انتخابی میدان میں) ہوں گے، ایسی صورت حال میں، آپ سب ان کو ووٹ دیں، اگر نریندر مودی، امت شاہ اور ہمنتا بسوا سرما اقتدار میں رہیں تو ہمارا آئین تباہ ہو جائے گا۔

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے اس عام انتخابات میں ‘جمہوریت اور آئین کے تحفظ’ کو بڑا ایشو بنایا ہوا ہے۔ مودی حکومت کو ٹکر لینے کے لیے بنائے گئے حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد نے بھی اسے ایک بڑا مسئلہ بنا دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اکثر جماعتوں کے رہنما اور ترجمان کئی بار یہ کہتے ہوئے دیکھے گئے ہیں کہ یہ الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے ہے۔

اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ بی جے پی نے ملک کی تقریباً تمام بڑی ایجنسیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ تاہم، 15 اپریل 2024 کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو (نیوز ایجنسی اے این آئی کو) میں، پی ایم مودی نے اس پر کہا – ہم نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ہیں۔ ایک کہاوت ہے کہ ناچ نہ آو تو آنگن ٹیڑھا، اسی لیے کبھی کبھی ای وی ایم کا بہانہ بنائیں گے۔ درحقیقت انہوں نے (اپوزیشن) پہلے ہی شکست کے لیے کچھ دلائل دینے شروع کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

11 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

38 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago