نیشنل بک ٹرسٹ،انڈیا، قومی اردوکونسل اورضلع انتظامیہ، سری نگرکے باہمی اشتراک سے 18 جولائی 2026 تا 26 جولائی 2026 ایس کے آئی سی سی، سری نگرمیں منعقد ہونے والے چناربک فیسٹیول کے تعلق سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں این بی ٹی کے ڈائرکٹریووراج ملک، قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال ، ڈپٹی کمشنر سری نگراکشے لابرواورچناربک فیسٹیول کے چیف کنوینرڈاکٹرامت وانچونے صحافیوں سے بات چیت کی اورچناربک فیسٹیول 2026 کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔
ایک سالانہ کیلنڈرایونٹ کی حیثیت اختیارکرچکا ہے چناربک فیسٹیول
این بی ٹی کے ڈائرکٹریووراج ملک نے صحافیوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چناربک فیسٹیول اب ایک سالانہ کیلنڈرایونٹ کی حیثیت اختیارکرچکا ہے، جومطالعے کے فروغ، ادبی مکالمے اورثقافتی تبادلے کے لئے ایک مؤثرپلیٹ فارم ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں مختلف زبانوں کی کتابیں نمائش کے لئے رکھی جائیں گی، جبکہ متعدد ادبی، ثقافتی اورفکری پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں کے اردوپبلشرکررہے ہیں شرکت: ڈاکٹرشمس اقبال
قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے بتایا کہ چناربک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے اردوپبلشرشریک ہورہے ہیں۔ اسی طرح اس سال کتاب میلے کی ادبی وثقافتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شاندارمشاعرہ، شام صوفیانہ اورمظفرعلی جیسی اہم شخصیات سے مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سری نگراکشے لابرونے شکارا ریلی کوجھنڈی دکھائی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 18 سے 26 جولائی تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول عوام کے لئے مکمل طورپرمفت ہوگا اوراس میں داخلے کے لیے کسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فیسٹیول میں مختلف ادبی وثقافتی تقاریب
چناربک فیسٹیول کے چیف کنوینرڈاکٹرامت وانچونے بھی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کی مختلف ادبی وثقافتی تقاریب میں کالج اوریونیورسٹی کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چناربک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ملک بھرسے تقریباً 200 ناشرین، 250 سے زائد بک اسٹالز اور 800 سے زیادہ ادیب، شاعر، فنکار، دانشوراورمفکرین شرکت کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…