بین الاقوامی

Nepal MP calls PM Balen Nepali Hitler: نیپالی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم بالن شاہ کو بتایا ’’نیپالی ہٹلر‘‘ طرزحکمرانی پر کی شدید تنقید، کہا-’’عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں حکومت ناکام‘‘

کٹھمنڈو: نیپال کی قومی اسمبلی (ایوانِ بالا) کے ایک رکن نے وزیراعظم بالیندر شاہ کی طرزحکمرانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’نیپالی ہٹلر‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے اور ملک میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ جنتا سماجوادی پارٹی (جے ایس پی) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن مہنت ٹھاکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالن شاہ کی حکومت عملی طور پر کام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، انہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے اس میں عزم کا فقدان ہے، جس کے باعث عوام میں مایوسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری ملازمین اور سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کا الزام

مہنت ٹھاکر نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت سرکاری افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر انتظامی نظام کو کمزور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں احتجاجی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں مداخلت کی جا رہی ہے، ان کو نذرِ آتش کیا جا رہا ہے اور سیاسی جماعتیں مسلسل حملوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ بورڈنگ اسکولوں اور نرسنگ ہومز کے خلاف حکومت کی سخت پالیسی لاکھوں طلبہ، اساتذہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ان کے مطابق ان اقدامات سے نیپال کی معیشت مزید کمزور ہوگی، کیونکہ تعلیم اور صحت کے شعبے صرف سرکاری وسائل کے ذریعے مؤثر انداز میں نہیں چل سکتے۔

جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کا الزام

اپنی تقریر کے دوران مہنت ٹھاکر نے کہا ’’ہم انہیں کیا کہیں؟ نیپالی آمر یا نیپالی ہٹلر؟ وہ نیپالی ہٹلر بن چکے ہیں۔ جو کچھ وہ کہتے ہیں، وہی درست سمجھا جاتا ہے اور جو وہ نافذ کرتے ہیں، وہی قانون بن جاتا ہے۔ اس طرزِ حکمرانی سے ملک مزید بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘  ٹھاکر نے مزید الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت منظم اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے ٹریڈ یونینز اور طلبہ تنظیموں کو ختم کرنے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ وہ ان تنظیموں کو برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ طرزِ عمل ملک کو غلط سمت میں لے جا رہا ہے اور عوامی اداروں کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

13 minutes ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

16 minutes ago