قومی

Mrityunjay Tiwari Resigned from RJD: آرجے ڈی سے مرتنجے تیواری نے دیا استعفیٰ، لالو یادو کے قریبی نے کہا- پارٹی کو’دیمک’ کی طرح کیا جا رہا ہے کھوکھلا

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر ترجمان اورلالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی مرتنجے تیواری نے جمعرات (16 جولائی 2026) کو پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ سال 2014 سے آر جے ڈی کے میڈیا انچارج اورترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کا شمار پارٹی میں برہمن طبقے کے بڑے چہروں میں کیا جاتا تھا۔ استعفیٰ کے بعد جاری اپنے بیان میں مرتنجے تیواری نے کہا کہ انہوں نے ریاستی قیادت سے لے کرقومی قیادت تک کئی بارپارٹی میں نظراندازکئے جانے اورعزت نہ ملنے کی شکایت کی، مگرکسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ ان کے مطابق اب ایسے حالات میں پارٹی میں رہنے کا کوئی جوازباقی نہیں رہ گیا۔

مرتنجے تیواری نے الزام لگایا کہ پارٹی کے اندرکچھ لوگ ایسے ہیں جو”دیمک کی طرح تنظیم کواندرہی اندرکھوکھلا کررہے ہیں۔” تاہم انہوں نے کسی بھی لیڈرکا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا، “آج میں نے آر جے ڈی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی دفترمیں ریاستی صدرمنگنی لال منڈل اوردیگرسینئرعہدیداروں کی موجودگی میں صاف کہہ دیا کہ میرے جیسے مخلص اور وفادارکارکن کے لئے اب پارٹی میں کوئی احترام باقی نہیں رہا۔ باربارشکایت کرنے کے باوجود کسی سینئرلیڈرنے اس معاملے پرتوجہ نہیں دی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی شکایت کئی مرتبہ تیجسوی یادو تک بھی پہنچائی، لیکن وہاں سے بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق، “ذلت اوربے عزتی کے ساتھ کوئی شخص سیاست نہیں کرسکتا، اسی لیے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔” اپنے بیان کے آخرمیں مرتنجے تیواری نے کہا کہ انہوں نے آر جے ڈی کے مشکل دنوں میں بھی پارٹی کا ساتھ دیا، اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائیں اورپارٹی کی پالیسیوں کوعوام تک پہنچایا، لیکن کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کے لیے تنظیم کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرتیجسوی یادوایسے لوگوں سے گھرے رہیں گے توان جیسے مخلص کارکنوں کے لیے پارٹی میں جگہ باقی نہیں رہتی۔

قابل ذکر ہے کہ مرتنجے تیواری بہارکے ضلع بھاگلپورسے تعلق رکھتے ہیں اورآرجے ڈی میں برہمن طبقے کے نمایاں لیڈران میں شمارکئے جاتے تھے۔ ان کے استعفیٰ کو پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا تصورکیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا ان کا استعفیٰ قبول کیا جاتا ہے یا پھرمرتنجے تیواری کو منانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

اعظم خان کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ منتقل، 16 نومبر تک سماعت کا امکان

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کپل سبل نے کہا کہ ان کے موکل کی…

5 minutes ago

Congress leader lashes out at Dhirendra Shastri: دھیرندر شاستری پر کانگریس لیڈر برہم، بولے: اسے ایسی باتیں کہنے کا حق کس نے دیا؟

قابل ذکر ہے کہ بھگوان رام اور بھگوان کرشن سے متعلق دھیرندر شاستری کے بیان…

30 minutes ago

Bhavina Patel, Created History in Para Table Tennis: بھاونا پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں رقم کی تاریخ، پیرالمپکس میں ملک کو دلایا پہلامیڈل

بھاونا پٹیل کی کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2021 میں…

1 hour ago