قومی

jamaat e islami hind: کاکا سعید احمد کی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ ،امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جامعہ دار السلام عمر آباد (تامل ناڈو) کے ناظم مولانا کاکا سعید احمد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند نے فرمایا کہ ان کی وفات سے ملت اسلامیہ ہند ایک مخلص عالم، منتظم اور سماجی خدمت گار سے محروم ہو گئی ہے – ان کی رحلت ملت اسلامیہ ہند کا بڑا خسارہ ہے –

امیر جماعت نے کہا کہ کاکا سعید احمد جنوبی ہند کی مشہور تعلیم گاہ دارالسلام عمر آباد کے طویل عرصے تک ناظم رہے – ان کے دور نظامت میں اس مدرسے نے خوب ترقی کی اورعلمی دنیا میں ایک منفرد مقام بنایا – وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بھی نائب صدر تھے – ان کا تعلق عمر آباد کی کاکا فیملی سے تھا ، جس کی تعلیم اور خدمتِ خلق کے میدان میں عظیم خدمات ہیں – ان کے دادا کاکا محمد عمر نے جو چمڑے کے بڑے تاجر تھے ، 1924 میں جامعہ دار السلام کے نام سے ایک مدرسہ قائم کیا تھا۔ –

سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ کاکا سعید احمد صاحب مرحوم کی ایک نمایاں خصوصیت ان کا توسع اور اعتدال تھا، جو عین اسلام کا مزاج ہے۔ ملت کے تمام اداروں اورجماعتوں کی مثبت خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور ہر طرح کے دینی وملی کاموں کی حوصلہ افزائی فرماتے تھے۔ دعوت دین کی گہری تڑپ رکھتے تھے۔ دعوت کے موضوع پر ان کے زیر سرپرستی جو تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا کرتے تھے وہ بڑے مفید ہوتے تھے اور ان کے ذریعے داعی علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد تیار ہوئی۔ جماعت اسلامی ہند کے تئیں کاکا مرحوم کے خلوص اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جماعت کی خدمات کے وہ بڑے قدردان تھے –

سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری سے، جو ان کے ادارے کے فارغ التحصیل تھے ، ان کا خصوصی تعلق تھا- مجھ سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داروں کی وہ ہمیشہ سرپرستی اور ہمت افزائی فرماتے رہے۔ امیر جماعت نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور ان کی رحلت سے ملت میں جو بڑا خلا پیداہوگیا ہے اسے اپنے فضل خاص سے پُر فرمائے۔ آمین

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

19 mins ago