نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتے کے روز شمال مشرقی ریاستوں کے پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانگریس لیڈران نے مرکزی حکومت پر منی پور میں ہونے والے تشدد پر اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ تشدد کو ختم کرنے کے لیے فوری حل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اس میٹنگ میں پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سکم، تریپورہ اور ناگالینڈ کے انچارج اجے کمار، منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ اوکرم ایبوبی سنگھ کے علاوہ میگھالیہ، اروناچل، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور سکم کے پردیش کی ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدر اور کچھ دیگر سینئر لیڈرران نے شرکت کی۔
‘اظہار رائے کی آزادی پر ہو رہا ہے حملہ’
کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ”شمال مشرق میں مودی حکومت کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی ‘ایکٹ لیسٹ’ پالیسی بن گئی ہے۔ آج ہندوستان بی جے پی کی زہریلی تقسیم کی سیاست کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ طبقات کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہو رہا ہے، بنیادی حقوق پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کانگریس لیڈران اور کارکنوں سے متحد ہو کر عوام تک پہنچنے کی اپیل کی۔ کھڑگے نے کہا، ’’تنوع میں اتحاد ہماری شناخت ہی نہیں، بلکہ ہمارے وجود کی بنیاد ہے۔‘‘ منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں امن قائم کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
مارے گئے لوگوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ میٹنگ میں کانگریس لیڈران نے منی پور میں تشدد میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔ میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کانگریس نے الزام لگایا، ’’منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی خاموشی اور بے عملی ناقابل معافی اور مجرمانہ ہے۔‘‘ حکومت نے منی پور اور پورے شمال مشرق کے لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داری چھوڑ دی ہے۔ پارٹی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ امن و سلامی بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا، دارا سنگھ چوہان نے اسمبلی رکنیت سے دے دیا استعفیٰ
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…