قومی

The All India Muslim Majlis e Mushawarat Condemns the attack on Gaza: آل ا نڈیا مسلم مجلس مشاورت  نے غزہ میں الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت غزہ میں الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد کو روکنے اور معصوم لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بغیر کسی تاخیر کے آگے آئے اور ٹھوس قدم اٹھائے۔

مجلس مشاورت نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ  اسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی عمارتوں پر 14 دن کی فضائی بمباری انسانیت کے خلاف اور جرم ہے۔ غزہ کی شہری آبادی کو پانی، خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی روکنا بین الاقوامی انسانی قانون اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے اور پورے علاقے کو خالی کرنے کے لیے اسرائیل کی اشتعال انگیز کال کو بھی نامنظور کرتی ہے۔ یہ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے اور پناہ گزینوں کا ایک اور بحران پیدا کرنے کی ایک مایوس کن اسرائیلی کوشش ہے جس کو عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو روکنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago