قومی

The 3rd edition of AMU Sahityotsav : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ساہتیہ اتسو کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر،بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر مہمان اعزازی کے بطور ہوئے شامل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ساہتیہ اتسو 2024 کا تیسرا ایڈیشن یکم، 2 اور 3 نومبر 2024 کو سٹریچی ہال، اے ایم یو علی گڑھ میں منعقد ہوا۔ ایس ایس ایف  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ اس ادبی تقریب  میں ’بولیوں کا جشن‘ اور ’جامعیت کی توثیق‘ کے  تھیم پر قریب 30 سے زائد علمی مسابقوں میں یونیورسٹی کے 1500 سے زیادہ طلباء  نے شرکت کرکے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا۔تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ساہتیہ اتسو کے اس ایڈیشن کا افتتاح ڈاکٹر محمد کافی، اسسٹنٹ پروفیسر، محکمہ پولی ٹیکنک، اے ایم یو نے کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سی پی صادق نورانی، ڈائریکٹر، جامعہ مرکز دہلی نے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کے بطور بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹر خالد رضا خان تقریب میں شامل ہوئے۔ تقریب  کی صدارت ڈاکٹر زبیر امجدی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فارن لنگویجز،اے ایم یو نے کی ۔ اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر زبیر امجدی نے ‘انڈورسنگ انکلوسیویٹی’  یعنی جامعیت کی توثیق کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس ساہتیہ اتسو کا تیسرا ایڈیشن ایک شاندار کامیابی تھا، چونکہ یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء نے اس کی جم کرتعریف کی۔ تقریب میں مقررین نے یونیورسٹی کے طلباء کی مثبت تحریکوں کی حمایت کا اظہاربھی کیا۔ ہال کے لحاظ سے پہلی پوزیشن سرسید ہال (نارتھ) کی ٹیم نے حاصل کی، اس کے بعد سرسید ہال (جنوب) اور آفتاب ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

34 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago