انٹرٹینمنٹ

Baby John Teaser:ورون دھون کی بے بی جان 25 دسمبر کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز ، فلم کا ٹیزر ایکشن سے بھرپور

ورون دھون اس بار ایک نئے انداز میں نظر آنے والے ہیں۔ اس بار کامیڈی کے علاوہ شائقین کو ان کا زبردست انداز ایکشن میں دیکھنے کو ملے گا۔ ورون  دھون کی بے بی جان کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ورون دھون خاکی وردی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ورون  دھون کا اندازبے بی جان میں نظر آ ئے گا۔ فلم میں ورون دھون  کے ساتھ کیرتی سریش اور وامیکا گبی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ورون دھون  کا لُک بے بی جان سے پہلے ہی سامنے آچکا تھا۔ اب ٹیزر میں ان کا ایکشن اوتار نظر آیا ہے۔ یہ شائقین کو باندھے رکھے گا  کیوں کہ یہ  ورن دھون کا ہے ایک نیا  انداز ۔

ایسا ہے اس کا ٹیزر
بے بی جان کے ٹیزر کی بات کریں تو اس میں ایک بچی کی آواز آتی ہے جو  کہ رہی ہے۔ چیونٹی اکیلی ہو تو اسے کچلنا آسان ہے، لیکن اگر ساری چیونٹیاں مل جائیں تو وہ ہاتھی کو بھی شکست دے سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ورون دھون  زبردست ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹیزر میں ان کے دو لک نظر آ رہے ہیں۔ ایک میں وہ کلین شیو پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آرہے ہیں جب کہ دوسرے میں وہ لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ رف لک میں نظر آرہے ہیں۔

یہ اس فلم کا ریمیک ہے

آپ کو بتاتے چلیں کہ بے بی جان ساؤتھ کی فلم کا ریمیک ہے۔ یہ تامل فلم تھیری کا ریمیک ہے، جس میں تھلاپاتھی وجے، سمانتھا روتھ پربھو اور ایمی جیکسن اہم کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔ تھیری کو ایٹلی نے بنایا تھا۔ بے بی جان کی کہانی پر ایٹلی نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک ٹوئسٹ جوڑا ہے جو بے بی جان کو ان سے مختلف بناتا ہے۔

بے بی جان کی ریلیز کی تاریخ کی بات کریں تو یہ 25 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کا ٹیزر اتنا شاندار تھا کہ اس کو لے کر لوگوں کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

38 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

3 hours ago