نئی دہلی : سوارا بھاسکر کے خاوند فہد احمد کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انوشکتی اسمبلی سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اس سیٹ پر این سی پی-شرد پوار کی طرف سے امیدوار تھے، لیکن این سی پی-اجیت پوار کی امیدوار ثنا ملک اس سیٹ سے جیت گئی ہیں۔
سوارا بھاسکر اور ان کے خاوند فہد احمد نے چند ایام قبل انتخابی مہم کے دوران معروف مسلم مذہبی رہنما مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی، تاہم مذہبی رہنما سے ملاقات کا ان کے انتخابی نتائج پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا اورفہد احمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوارا اور ان کے خاوند نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔ اس کے بعد بھی وہ انوشکتی نگر اسمبلی سیٹ سے ہار گئے۔
انتخابی مہم کے درمیان مولانا نعمانی سے ملاقات کا مطلب انتخابات سے جوڑا جا رہا تھا۔ چند روزقبل مولانا نعمانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں وہ بی جے پی کے خلاف اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا نے اس انتخابات میں ذاتی طور پر مہا وکاس اگھاڑی کی حمایت کی تھی۔ اس کے باوجود اتحادی پارٹی این سی پی شرد پوار کے امیدوار کو اس سیٹ پر بری طرح شکست ہوئی تھی۔ اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
سوارا بھاسکر کے خاوند کیوں ہارے؟
فہد احمد اور سوارا نے مولانا نعمانی سے ملاقات کی تھی، لیکن متعلقہ اسمبلی حلقہ کے ووٹرز نے فہد کو کسی ایسے فائدے سے محروم رکھا جو مولانا نعمانی سے اس سیاسی ملاقات سے حاصل ہوتا۔ تاہم وہاں کے رائے دہندگان نے ایک اور مسلم امیدوار ثنا ملک کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور ثنا ملک کو جیت ملی۔
اس کے علاوہ یہ سیٹ ثنا ملک کے والد نواب ملک کا گڑھ رہی ہے۔ انہوں نے 2009، 2014 اور 2019 میں یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نتائج بتاتے ہیں کہ جب ان کی بیٹی نے اس نشست سے الیکشن لڑا تو اسے بھی اپنے والد کی شبیہ کا فائدہ پہنچا، جس کے سامنے فہد احمد کمزور ثابت ہوئے۔
سوارا بھاسکر کو کیوں ٹرول کیا گیا؟
دراصل مولانا سجاد نعمانی کا خواتین کے تعلیم کے تعلق سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایسے میں، سوارا بھاسکر ان سے ملنے آئیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اس سے برہم ہوگئے ۔ صارفین نے سوارا پر ‘دوہرے معیار’ کا الزام لگا کر انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…
گوتم اڈانی نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا، ”اڈانی گروپ بنیادی ڈھانچے کے کام…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…