قومی

Nupur Sharma got arms license: پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو دہلی پولیس نے دیا ہتھیار کا لائسنس

ایک نیوز چینل پر ڈبیٹ کے دوران پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم  (Prophet Mohammed) کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے بعد سرخیوں میں آئیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے  پی) کی سابق ترجمان نوپورشرما کو دہلی پولیس (Delhi Police) نے ہتھیارکا لائسنس (Arm Licence) جاری کیا ہے۔ نوپورشرما (Nupur Sharma) کو پولیس کی طرف سے یہ لائسنس اپنے دفاع کے لیے جاری کیا گیا۔ دراصل، نوپورشرما کے ذریعہ پیغمبر محمد کی شان میں گستاخی کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی تھیں، جس کی وجہ سے دہلی پولیس نے انہیں ہتھیار کا لائسنس دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹی وی چینل پر ڈبیٹ کے دوران نوپورشرما نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرمتنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد تنازعہ کا ایک لمبا دور چلا۔  یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی گیا، جہاں سے نوپور شرما کی سخت سرزنش بھی کی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران بی جے پی نے اس معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ دہلی بی جے پی کے میڈیا سربراہ نوین جندل کو بھی پارٹی سے معطل کردیا گیا۔ نوین جندل نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی تھی۔

پارٹی کے دونوں لیڈران کے خلاف یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی، جب ان کے بیانات سے متعلق تنازعہ ہوگیا تھا اور مسلم طبقے نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔ دونوں لیڈران کے خلاف کی گئی کارروائی کو تنازعہ ختم کرنے کے طورپر بی جے پی کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Army Chief Manoj Pandey: آرمی چیف نے کہا- چین کے خلاف ہماری تیاری مکمل، پاکستان کے ٹارگیٹ کلنگ پر سخت وارننگ

اس موضوع پر تنازعہ ہونے کے بعد بی جے پی نے ایک طرح سے دونوں لیڈران کے بیانات سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہیں اور کسی بھی مذہب کے قابل احترام لوگوں کی توہین قبول نہیں کرتا۔ بی جے پی سے معطل ہونے کے بعد نوپور شرما نے اپنا بیان بغیر شرط کے واپس لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی منشا کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

15 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago