قومی

PANI Project: اب نہیں رکے گی انڈمان کی ترقی کی رفتار، PANI سب سی کیبل بنے گی CANI کا متبادل، دور دراز دیہات میں بھی پہنچے گا 4G نیٹ ورک

نئی دہلی : انڈمان و نکوبار جزائر کے دور دراز علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سری وجے پورم واقع لوک نواس میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما اور حکومت ہند کے محکمۂ مواصلات کے سکریٹری امت اگروال نے جزائر کو زیر سمندر کیبل اور تیز رفتار نیٹ ورک سے جوڑنے کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کی ڈیجیٹل رابطہ سہولتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پوری سے آنے والے مجوزہ ’ PANI ‘ سب سی کیبل منصوبے کے ذریعے 8 جزائر کو جوڑنے کے ساتھ ڈوگونگ کریک میں کیبل لینڈنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ منصوبہ موجودہ ’ CANI ‘ نیٹ ورک کے متبادل کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ فور جی سیچوریشن منصوبے کے تحت 87 محروم دیہات کو موبائل نیٹ ورک سے جوڑنے اور ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے ذریعے باقی 174 دیہات اور 3 قبائلی کونسلوں تک جلد فائبر انٹرنیٹ پہنچانے پر زور دیا گیا۔

PANI منصوبے سے جڑیں گے 8 جزائر، ملے گا متبادل نیٹ ورک

میٹنگ میں مرکزی حکومت کے مجوزہ ’ PANI ‘ منصوبے کے تحت انڈمان و نکوبار میں زیر سمندر کیبل نیٹ ورک کی توسیع کو تیز کرنے پر خصوصی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس منصوبے کے ذریعے ڈگلی پور، مایا بندر، شہید جزیرہ، چورا، ٹریسا، کچال، نانکوری اور لٹل نکوبار سمیت 8 جزائر کو سب سی کیبل نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔اڈیشہ کے پوری سے آنے والا یہ مجوزہ پانی نیٹ ورک، فی الحال چنئی سے جڑے ’ CANI ‘ سب سی کیبل نیٹ ورک کے لیے ایک مضبوط متبادل نظام کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے کسی تکنیکی خرابی یا ہنگامی صورت حال میں بھی انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات بلارکاوٹ جاری رہ سکیں گی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوگونگ کریک کو بھی اس نیٹ ورک میں شامل کرنے اور وہاں کیبل لینڈنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دی۔

فور جی سیچوریشن سے 87 محروم دیہات میں پہنچے گا موبائل نیٹ ورک

ڈیجیٹل بھارت فنڈ کے تحت فور جی سیچوریشن منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے جزائر کے 87 ایسے دیہات کو آبادی کی بنیاد پر ترجیح دیتے ہوئے فور جی نیٹ ورک سے جوڑنے کی تجویز پیش کی گئی، جہاں فی الحال موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے۔ اس قدم سے انتہائی دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی بہتر موبائل رابطہ اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

ترمیم شدہ بھارت نیٹ سے 174 دیہات میں فائبر انٹرنیٹ پہنچانے پر زور

میٹنگ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت 174 محروم دیہات تک ایف ٹی ٹی ایچ (فائبر ٹو دی ہوم) کنکشن پہنچانے کے کام میں تیزی لانے پر بھی غور کیا گیا۔ اب تک اس منصوبے کے تحت 70 گرام پنچایتوں اور 7 میں سے 4 قبائلی کونسلوں کو نیٹ ورک سے جوڑا جا چکا ہے، جبکہ باقی 3 کونسلوں کو بھی جلد اس دائرے میں لانے کا منصوبہ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے باقی 174 دیہات تک فائبر نیٹ ورک جلد پہنچانے کی ہدایت دی۔

ڈیجیٹل اور ہنگامی مواصلاتی سہولتوں کی فراہمی انتظامیہ کی ترجیح

انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہر جزیرے اور دور دراز علاقے تک قابل اعتماد ڈیجیٹل اور ہنگامی مواصلاتی سہولتیں پہنچانا اس کی اولین ترجیح ہے۔اس میٹنگ میں محکمۂ مواصلات کے سکریٹری امت اگروال اور وزارت کے دیگر افسران کے علاوہ انڈمان و نکوبار انتظامیہ کی الیکٹرانکس سکریٹری پوروا گرگ، لیفٹیننٹ گورنر کی سکریٹری جیوتی کماری اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND Vs NZ Test Series: ویلنگٹن ٹیسٹ میں شبھمن گل 98 رن پر آؤٹ، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 4 وکٹوں پر 486 رن بنائے

کے ایل راہل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری مکمل…

2 hours ago

Earthquake in Peru: پیرو کے اینڈیز پہاڑی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، دارالحکومت لیما تک محسوس کیے گئے جھٹکے

پیرو میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی کئی تباہ کن زلزلے آچکے ہیں۔ اگست…

2 hours ago