قومی

Jio True 5G Services available in Tamil Nadu: تمل ناڈو کے ان 6 شہروں میں شروع ہوئی ٹرو 5 جی سروس، 101 شہروں میں سروس لانچ کرکے جیو نے بنایا ریکارڈ

Jio True 5G: ریلائنس جیو پورے ملک میں تیزی سے اپنی توسیع کررہا ہے۔ جیو نے 100 دنوں میں 101 شہروں میں ٹرو 5 جی لانچ کرکے جیو نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس دوران بدھ کے روز تمل ناڈو کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کے وزیرتھرو ٹی منو تھنگ راج نے 6 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے۔ کوئٹمبور، مدورے ترچراپلی، سیلم، ہوسر اور ویلور شہروں کے ساتھ ہی جیو کے 5جی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے والے شہروں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔

جیو کے 101 شہروں کے مقابلے ایئرٹیل نے صرف 27 شہروں میں ہی اپنی 5جی سروس لانچ کیا ہے۔ وہیں وی آئی یعنی ووڈافون-آئیڈیا کے گراہک ابھی تک 5 جی کے شروع ہونے کے انتظارمیں ہی بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ جیو کے 5 جی رول آوٹ کی اسپیڈ اپنی حریف کمپنیوں سے کافی تیز ہے۔

100 دنوں کے اندر جیو سروس 101 شہروں میں پہنچی

ریلائنس جیو نے 4 اکتوبر 2022 کو 4 شہروں میں ٹرو 5 جی لانچ کیا تھا، جس کے بعد سے ہے 5 جی رول آوٹ کی شروعات ہوئی تھی۔ صرف 100 دنوں کے اندر جیو سروس تقریباً 101 شہروں میں پہنچ گئی ہے، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتا جیسے میٹرو شہروں کے ساتھ کئی چھوٹے بڑے شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ناتھ دوارا، مہاکال مندر، کامکھیا مندر، گرووایور، تروپتی جیسے مذہبی اہمیت والے مقامات پر بھی جیو نے اپنا ٹرو 5 جی نیٹ ورک لانچ کیا ہے۔

5جی سروس کے لانچ ہونے سے اسٹارٹ اپس کو فروغ ملے گا

تمل ناڈو میں سروس کی لانچنگ کے موقع پر تمل ناڈو کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیرتھرو ٹی منو تھنگ راج نے کہا کہ تمل ناڈو میں جیو کی ٹرو 5 جی سروس کو لانچ کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ 5 جی سروس تمل ناڈو کے لوگوں کے لئے کئی تبدیلی اور دیگر فائدے لے کرآئے گی۔ تمل ناڈو میں 5جی سروس کے لانچ ہونے سے اسٹارٹ اپس کو فروغ ملے گا۔ خاص طور پر وے اسٹارٹ اپس جن کا کام انٹرنیٹ آف تھنگس، بلاک چین، آرٹیفیشیل انٹلی جنس، مشین لرننگ اور ڈیٹا انالیٹکس جیسی نئی تکنیک پر جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   Reliance jio:دہرادون، اتراکھنڈ میں Jio True 5G لانچ، وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا – طلباء کو فائدہ ہوگا

تمل ناڈو کے 6 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کی توسیع

اس دوران جیو ترجمان نے بتایا کہ تمل ناڈو کے 6 اور شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کی توسیع کرنے سے ہم بے حد خوش ہیں۔ جلد ہی جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک پورے تمل ناڈو میں ملے گا۔ دسمبر 2023 تک تمل ناڈو کے ہرگاوں اور ہرقصبے میں جیو کی ٹرو5 جی سروس مل سکے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress On INDIA Alliance: ‘انڈیا بلاک ختم ہوگیا’، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک…

2 minutes ago

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

19 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago