پٹنہ: جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بہار دورے سے قبل ریاست کی ترقی، نقل مکانی اور سیلاب کے مسئلے کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بہار ضرور آنا چاہیے، لیکن انہیں صرف انتخابات کے وقت ہی نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی ریاست پر اتنی ہی توجہ دینی چاہیے۔ وزیر اعظم ہفتہ کو نتیش سیتو کا افتتاح کرنے آرہے ہیں، یہ اچھی بات ہے، لیکن انہیں بہار کی بدحالی اور پسماندگی پر بھی جواب دینا چاہیے۔
پی ایم کو بہار کے 3 بنیادی سوالوں کا دینا چاہیے جواب
پرشانت کشور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو تین بنیادی سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔ پہلا سوال یہ ہے کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں مسلسل پسماندہ ہوتا بہار کب ترقی کرے گا اور کب ترقی یافتہ ریاستوں کے برابر کھڑا ہوگا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ بہار کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے سورت، موربی، جام نگر اور پوربندر جیسے شہروں میں نقل مکانی کب بند ہوگی؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ مرکز اور ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت ہونے کے باوجود بہار کو سیلاب کے مسئلے سے مستقل نجات کب ملے گی؟
2014 کے بعد کئی پیمانوں پر بہار کی حالت ہوئی خراب
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2014 کے بعد سے فی کس آمدنی، فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)، ملک کی جی ڈی پی میں ریاست کے تعاون اور تعلیم سمیت مختلف پیمانوں پر بہار دیگر ریاستوں سے پیچھے ہوتا چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار کی فی کس آمدنی قومی اوسط کا محض 33 فیصد رہ گئی ہے۔ آزادی کے وقت یہ تناسب 70 فیصد تھا، جبکہ لالو پرساد کے 15 سالہ دور حکومت کے بعد بھی یہ 40 فیصد تھا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ وزیر اعظم کو ان اعداد و شمار پر اپنی بات رکھنی چاہیے اور بہار کی ترقی کا راستہ بتانا چاہیے۔
نتیش سیتو کا پورا کریڈٹ نتیش کمار کو جاتا ہے: پرشانت
نتیش سیتو کی تعمیر اور اس کے نام پر جاری تنازع پر پرشانت کشور نے کہا کہ اس پل کی تعمیر کا سو فیصد کریڈٹ نتیش کمار کو جاتا ہے۔ ان کی معلومات کے مطابق، 2014 سے پہلے ہی اس کا ٹھیکہ الاٹ ہوچکا تھا اور 2015 کے اسمبلی انتخابات سے قبل اس کا منصوبہ تیار کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے نام پر پل کا نام رکھے جانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ حالانکہ، ان کے لیے اس سے بڑا اعزاز یہ ہوتا کہ ’سات نشچیہ‘ سمیت ان کے پروگراموں اور وعدوں کو ایمانداری کے ساتھ زمین پر اتارا جاتا۔
جن سوراج پارٹی اسمبلی میں اٹھائے گی بدعنوانی کا معاملہ
قانون ساز کونسل میں تقرریوں کے دوران مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں تقرریوں میں دھاندلی کی بات گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہو رہی تھی۔ اب معاملہ سامنے آنے کے بعد کچھ تقرریاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بدعنوانی حکومت کی رگ رگ میں سرایت کرچکی ہے اور رشوت دیے بغیر کسی بھی محکمے میں کام کرانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن سوراج اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں تمام اہم مسائل کو اٹھائے گی۔
پوسٹروں سے نتیش کی تصویر نہ ہونے پر جے ڈی یو کو گھیرا
وزیر اعظم کے پروگرام سے متعلق پوسٹروں میں نتیش کمار کی تصویر غائب ہونے پر پرشانت کشور نے جے ڈی یو کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی آہستہ آہستہ جے ڈی یو کو سیاسی طور پر ختم کر رہی ہے اور پارٹی کا انتظام امت شاہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ کے موقع پر بھی نتیش کمار کی تصویر نمایاں طور پر نظر نہیں آئی۔ سرکاری تشہیر میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ پرشانت کشور نے دعویٰ کیا کہ موجودہ سیاسی اور سرکاری سرگرمیوں میں نتیش کمار اور جے ڈی یو کا مؤثر کردار مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جدید جنگ میں طویل فاصلے تک حملہ کرنے اور تیزی سے نقل و حرکت کی…
پی ایم مودی نے سیمی کنڈکٹر سے لے کر غربت کے خاتمے تک کئی اہم…
ابتدائی 1750 میگاواٹ بجلی کی فراہمی یکم جولائی 2028 سے شروع ہوگی۔ وہیں، اضافی 750…
انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہر جزیرے اور دور دراز علاقے تک قابل اعتماد ڈیجیٹل…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے…
بہار حکومت کے وزیر وجے کمار سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی…