قومی

ICC Awards: سوریہ کمار بنے پہلے ہندوستانی T20 کرکٹر آف دی ایئر ، 2022 میں بنائے سب سے زیادہ رن

ICC Men’s T20I Cricketer of the Year: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو سوریہ کمار یادو کو سال 2022 کا مرد T20I کرکٹر قرار دیا۔ بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادو،سکندر رضا، سیم کرن اور محمد رضوان جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔ اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے صرف ایک سال بعد، سوریہ کمار نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی شناخت بنائی اور ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبر 1 بلے باز بن گئے۔

سوریہ بنے سال کے بہترین T20 کرکٹر

ہندوستانی ٹیم کے ڈیشنگ بلے باز سوریہ کمار یادو ان دنوں اپنی بلے بازی کے مختلف انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس دوران اس خطرناک بلے باز نے اپنے نام کو ایک بڑا نام دیا ہے۔ واضح رہے  کہ ٹیم انڈیا کے ڈیشنگ بلے باز کو سال 2022 کا بہترین مرد T20 بلے باز منتخب کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوریہ کو ملنے والے اس خصوصی اعزاز کا اعلان 25 جنوری  بدھ کو اپنے سالانہ ایوارڈ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Ishan Kishan :ایشان کو بچپن سے تھا کرکٹ کھیلنے کا جنوں

سال 2022 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر

سوریہ سال 2022 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 31 میچوں میں 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے۔ ان میں دو سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ایک ہی سال میں اس فارمیٹ میں 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے۔ ان سے پہلے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 2021 میں 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ نے 2022 میں 68 ٹی 20 چھکے بھی مارے۔ جو اس فارمیٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ ہندوستانی سال بھر اپنی ٹیم کے اہم بلے باز رہے۔

اپنی آفیشل ریلیز میں، آئی سی سی نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف سوریہ کمار کی پہلی T20 سنچری کو سال کی یادگار کارکردگی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 216 کے رن کے تعاقب میں ہندوستان کو اپنے جارحانہ اسٹروک سے 31-3 سے لے کر ایک بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔ تاہم وہ اس اننگز کو فتح میں تبدیل نہ کر سکیں۔ لیکن وہ  پاری مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ اپنے کیریئر کے پہلے ہی سال میں اس بلے باز نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago