قومی

AIMIM In Supreme Court: اسدالدین اویسی کی پارٹی کے نام میں مسلمین لفظ پر سپریم کورٹ میں اے آئی ایم آئی ایم نے دیا یہ جواب

Supreme Court On AIMIM: اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سپریم کورٹ میں داخل ایک مفاد عامہ کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے جوابی حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس حلف نامے میں ان سیاسی پارٹیوں کو الاٹ کئے گئے انتخابی نشان اور نام منسوخ کرنے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی کی مخالفت کی گئی ہے، جو اپنے نام پرمذہب کا استعمال کر رہے ہیں یا پھراپنے انتخابی نشان میں مذہبی مطلب نکال رہے ہیں۔

وہیں، اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے نام میں صرف ’مسلمین‘ لفظ مذہب کی بنیاد پر ووٹروں سے کوئی خصوصی اپیل نہیں کرتا ہے اور اسے سیکولرازم کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا۔ اے آئی ایم آئی ایم نے کہا کہ پارٹی کے آئین میں اراکین کو مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا ذکر یا حکم نہیں دیا گیا ہے بلکہ اس کی رکنیت سبھی اشخاص کے لئے بلا تفریق ذات پات، عقیدہ یا مذہب کے لئے کھلا ہے۔

پارٹی کا مقصد لوگوں کا تحفظ کرنا

پارٹی نے جواب میں کہا کہ 60 سال پرانی پارٹی کا اہم مقصد ہندوستان میں اقلیتوں اور دیگرمحروم طبقات کے سماجی، ثقافتی اورمذہبی اخلاقیات کا تحفظ کرنا ہے۔ خاص طور پرحیدرآباد اور اس کے آس پاس کے علاقے میں۔ اس کے علاوہ پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ دیگر فلاحی منصوبوں کو بھی کرنے کے لئے تیارہے، جس میں سماج کے اندر تعلیم کو فروغ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ پارٹی نے عوامی نمائندگی قانون کے کسی بھی التزام کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی 145 دنوں کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد واپس گھر آئے، پارٹی کارکنان نے کیا شاندار استقبال

مفاد عامہ کی عرضی سیاست سے متاثر

پارٹی نے مزید کہا کہ عوامی مفاد عامہ کی عرضی سیاست سے متاثرہے اورعرضی گزارسید وسیم رضوی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اپنے جڑاؤ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ عرضی گزاروسیم رضوی اترپردیش کی سماجوادی پارٹی کے سابق رکن ہیں اور انہوں نے سال 2008 میں کارپوریشن کا الیکشن لڑکر جیت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ عرضی گزار کو یوپی کی دوسری سیاسی پارٹی کے قریبی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ کئی تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں اورعدالتی حراست میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

20 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

21 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

56 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago