قومی

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets Union Minister Smriti Irani: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے منگل کے روز مرکزی وزیرفلاح وبہبود برائے خواتین واطفال اور اقلیتی امور اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اسمرتی ایرانی کو  ’بھارت ایکسپریس‘  کے مقصد ‘ستیہ، ساہس، سمرپن’ سے واقف کرایا۔ ساتھ ہی سینئرصحافی اوپیندر رائے نے انہیں یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا۔ اس دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے خواتین واطفال اوراقلیتی امور کی وزیراور امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کو بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویزپیش کیا۔

اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے وڈ پروسیسنگ انڈسٹری اورجل شکتی محکمہ کے مرکزی وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی وزیر مملکت کو ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

اس سے قبل، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج نوئیڈا کی پولیس کمشنرلکشمی سنگھ اوران کے شوہررکن اسمبلی راجیشورسنگھ سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز سابق مرکزی وزیراور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر، مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیرمملکت پنکج چودھری، مرکزی وزیرمملکت شانتنو ٹھاکراوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری وغیرہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکراورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطورمہمان مدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago