-بھارت ایکسپریس
شادی سے انکار کرنے پر نشے کی حالت میں عاشق نے معشوقہ کے گھر میں گھس کر پہلے گالی گلوچ کی۔ اس کے بعد معشوقہ کی بہن پر چاقو سے حملہ کردیا۔ یہ سب دیکھ کر گھر میں موجود لوگوں نے اسے پیٹ دیا۔ وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ گھر کے اندر ایک طرف لہو لہان حالت میں لڑکی پڑی ہے۔ دوسری طرف عاشق بھی بے ہوش پڑا ہے اور گھر والے کھڑے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، حادثہ لکھنؤ کے حسن گنج علاقہ کے ڈالی گنج مچھلی منڈی کی بتائی جا رہی ہے۔ چیخ وپکار سن کر پہنچے لوگوں نے زخمی لڑکی کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا اور دوسری طرف حسن گنج تھانہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آورنشے میں دھت تھا۔ ساتھ ہی یہ جانکاری بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم متاثرہ کے بھائی کا سالا ہے، جوکہ اس کی چھوٹی بہن سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن گھروالے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
پورے معاملے سے متعلق حسن گنج انسپکٹراتل کمار شریواستو نے بتایا کہ ڈالی گنج مچھلی منڈی کے باشندہ ریکھا گوتم پر منگل کے روز دوپہر اس کے بھائی کے سالے ستیش نے چاقو سے حملہ کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق، دبگا کے باشندہ ستیش اس کی چھوٹی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی پوری فیملی مخالفت کر رہی تھی۔ منگل کے روز دوپہر کو وہ نشے کی حالت میں آیا اورلڑکی پر شادی کا دباؤ بنانے لگا۔ مخالفت کرنے پر اس نے معشوقہ کی بہن کے اوپر چاقو سے حملہ کردیا۔ چاقو گردن پر لگنے کے سبب ریکھا شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ گھر میں چیخ وپکار مچ گئی، جسے سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔ آناً فاناً میں ریکھا کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔
ستیش کو کوئی نہیں پسند کرتا
اہل خانہ کے مطابق، ستیش کو شراب کی عادت ہے۔ اس کے سبب گھر میں اسے کوئی پسند نہیں کرتا ہے۔ حادثہ کے وقت گھر پر ریکھا اور اس کی بہن ہی موجود تھی۔ حملہ کرنے کے دوران وہ اتنا نشے میں تھا، کہ ٹھیک سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم ستیش کو حراست میں لے کر میڈیکل کے لئے بھیجا گیا ہے۔ متاثرہ کی تحریر اور جانچ کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…