قومی

Shahi Eidgah-Shri Krishna Janmbhoomi Row: متھرا شاہی عید گاہ کے سروے پر نہیں لگے گی پابندی، سپریم کورٹ کا الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار

Shahi Eidgah-Shri Krishna Janmbhoomi Row: متھرا واقع شاہی عید گاہ احاطہ کے سروے کے لئے کورٹ کمشنر کی تقرری کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں فی الحال مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے سامنے مسجد فریق کی وہ عرضی ہے، جس میں شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق مقدموں کو الہ آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کو چیلنج دیا گیا ہے۔ وہ اس پر9 جنوری کو سماعت کرے گا۔ فی الحال کوئی عبوری حکم جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وارانسی کے گیان واپی احاطے کی طرح متھرا شاہی عید گاہ احاطے کا سروے کرنے سے متعلق مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ دراصل، گزشتہ روز جمعرات (14 دسمبر) کوالہ آباد ہائی کورٹ نے شری کرشن جنم بھومی سے متصل عید گاہ احاطہ میں سروے کرنے کی منظوری دی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کا کیا ہے حکم؟

ہندو فریق کے وکیل وشنوجین نے جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈوکیٹ اورکمشنرکی طرف سے سروے کو منظوری مل گئی ہے۔ آئندہ سماعت 18 دسمبرکوکی جائے گی۔ اس سماعت میں سروے کون کرے گا اوراس کی رپورٹ کب تک داخل کی جائے گی جیسی شرائط پر فیصلہ سنائے گا۔

تنازعہ کیا ہے؟

نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وکیل وشنو جین نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ عیدگاہ احاطے میں ایک کمل کی شکل کا ستون ہے اورشیش ناگ کی تصویرہے، جس نے بھگوان کرشن کی پیدائش کی رات ان کی حفاظت کی تھی۔ ستون کے نیچے ہندوؤں کی مذہبی علامتیں بھی ہیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق تمام معاملات کو اپنے پاس منتقل کردیا تھا۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ سروے مقررہ مدت کے اندرکرائی جائے اوراس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کے ساتھ ایک خصوصی کمیشن تشکیل دی جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago