قومی

Hate Speech: نفرت انگیز تقریر کے بڑھتے ہوئے واقعات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے گجرات، کیرالہ، ناگالینڈ اور تمل ناڈو کو جاری کیا نوٹس

Hate Speech: ملک بھر میں نفرت انگیز تقاریر کے بڑھتے ہوئے واقعات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے گجرات، کیرالہ، ناگالینڈ اور تمل ناڈو کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستوں سے کہا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے نوڈل افسر کا تقرر کیا ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں کیس کی اگلی سماعت 5 فروری 2024 کو ہوگی۔ مرکزی حکومت نے اسٹیٹس رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ 28 ریاستوں نے نوڈل افسروں کا تقرر کیا ہے۔ اے ایس جی کے ایم نٹراجن نے عدالت کو بتایا کہ گجرات، کیرالہ، ناگالینڈ، مغربی بنگال نے ابھی تک اپنا جواب داخل نہیں کیا ہے۔ نوڈل افسران کی تقرری کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ کتنی ریاستوں نے اپنا جواب داخل کیا ہے؟ بنگال حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ایک نوڈل افسر مقرر کیا ہے۔

اے ایس جی کے ایم نٹراج نے کہا کہ 11 اکتوبر کو ہوم سکریٹری نے تمام ریاستوں کی میٹنگ بلائی تھی اور اٹھائے جانے والے اقدامات اور تعمیل کی رپورٹس داخل کرنے کی ضرورت کے بارے میں بتایا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ ہم ریاستوں کو نوٹس جاری کریں گے، ریاستیں بتائیں کہ نوڈل افسر کی تقرری ہوئی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Telangana Election: بی جے پی کے امیدوار ٹی راجہ سنگھ نے کہا ‘نہیں چاہئے مسلم ووٹ… گائے کو ذبح کرنے والے کا توڑ دوں گا ہاتھ، یہ میرا انداز ہے’

درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ نظام پاشا نے کہا کہ اگر کوئی شخص نفرت انگیز تقریر کرتا ہے تو اسے دوبارہ جلسوں سے خطاب کرنے کی اجازت ہے۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ ہم انفرادی کیسز سے نہیں نمٹ سکتے، آپ متعلقہ ہائی کورٹ جا سکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago