قومی

Supreme Court News: بچوں میں بڑھتی خودکشی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے کیا تشویش کا اظہار، وزارت صحت کو روک تھام کے لیے دی ہدایات

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ملک میں بچوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے  ہندوستان میں خودکشی کو روکنے کے لیے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے متعلق حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

عدالت نے کہا کہ بچوں کی خودکشی ایک بہت سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ اس کو روکنے کے لیے مرکزی وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالت کو ملک میں خودکشی کو روکنے سے متعلق اٹھا ئے گئے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔

ایڈوکیٹ گورو بنسل نے ایک پی آئی ایل  دائر کی ہے جس میں بچوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ گورو بنسل نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے ذریعہ دیے گئے آر ٹی آئی جوابات کے مطابق، 2014 اور 2018 کے درمیان، قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے کم عمر کے 400 سے زیادہ طلباء نے خودکشی کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago