BJP MLA Dr. Rajeshwar Singh: لکھنؤ کے سروجنی نگراسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشورسنگھ، صحت، تعلیم، بجلی، پانی اورسڑک سمیت عوام کی سبھی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ سرکاری اسکولوں کی تزئین کاری کی جارہی ہے۔ اسکولوں میں اسمارٹ کلاسیز چلائی جارہی ہیں۔ رکن اسمبلی راجیشور سنگھ کا کہنا ہے کہ سبھی بچوں کو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ سرکاری اسکولوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی تو پڑھائی بھی اچھی ہوگی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے ”ہرایک اسکول میں عالمی معیار کے وسائل تیار کئے جائیں، تمام بچے دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کریں، یہ میرا خواب ہے، یہی میرا مقصد ہے! ملک اوربچوں کے روشن مستقبل کے لئے ہمیں انہیں ذات پرستی کے زہر سے دور رکھنا ہوگا۔‘‘
اسکولوں کی ہو رہی ہے تزئین کاری
بی جے پی ایم ایل اے راجیشورسنگھ سروجنی نگرعلاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں۔ اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز شروع کرنے سے لے کربہترلیبزکی تعمیرتک ضرورت مند طالبات میں سائیکلیں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔
بی جے پی ایم ایل اے کا ماننا ہے کہ ایک قلم، ایک کتاب، ایک استاد اورایک بچہ دنیا کوبدل سکتا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ ڈاکٹرراجیشور سنگھ بچوں کے مستقبل کوسنوارنے کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی سطح تیزی سے بدل رہی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کی ترقی کے لئے سرکاری اسکیموں کوتیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اورعوام کے مسائل کو بڑی اہمیت کے ساتھ حل کیا جا رہا ہے۔ ہنرمندی کی تعلیم پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کوروزگارمل سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…