Manipur Shocking Video: منی پور کے چیف منسٹر این بیرین سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاست میں دو ماہ قبل دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائے جانے کے واقعہ کی مکمل جانچ جاری ہے اور اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی اور سزائے موت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے گھناؤنے کاموں کی کوئی جگہ نہیں۔ سنگھ نے ٹویٹ کیا، “مجھے ان دو خواتین کے لیے افسوس ہے جن کے ساتھ انتہائی ذلت آمیز اور غیر انسانی فعل کا نشانہ بنایا گیا جیسا کہ کل منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے فوراً بعد اس واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منی پور پولیس حرکت میں آگئی اور آج صبح پہلی گرفتاری عمل میں لائی۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ نے کہا، “فی الحال، مکمل تحقیقات جاری ہے اور تمام قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور سزائے موت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔”
بتا دیں کہ بدھ کے روز 4 مئی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے منی پور کے پہاڑی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایک کمیونٹی کی دو خواتین کو مخالف فریق کے کچھ لوگ برہنہ کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جمعرات کے روز ‘انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم’ (آئی ٹی ایل ایف) کے مجوزہ مارچ سے ایک دن پہلے سامنے آئی ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے اور وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…