بھارت ایکسپریس۔
کلاؤڈ 9 کے لوگوں کو اب تک پانی نہیں مل رہا ہے۔
Cloud 9 Society News: غازی آباد کے ویشالی سیکٹر-1 میں واقع کلاؤڈ-9 سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔ گزشتہ چار دنوں سے نہ تو پینے کا پانی ہے اور نہ ہی صاف صفائی کا کوئی سسٹم۔ جبکہ مینٹیننس کے نام پر لاکھوں روپئے فلیٹ میں رہنے والے لوگوں سے وصول کیا جاتا ہے۔ سوسائٹی کے لوگ بلڈر سے ان پریشانیوں سے متعلق مسلسل گہارلگا رہے ہیں، اس کے بعد بھی یہاں کی بدانتظامی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ پانی جیسی سب سے بنیادی ضرورت کا بھی یہاں لوگوں پر قہر ٹوٹ رہا ہے۔ لوگ لاکھوں روپئے دینے کے بعد بھی بوند بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ سوسائٹی میں جگہ جگہ گندگی کا انبارلگا ہوا ہے۔ صاف صفائی کے نام پر صرف خانہ پُری کی جاتی ہے۔
سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ پرمل سروسیز جان بوجھ کر ان کو پریشان کر رہی ہے۔ پرمل بندھوپادھیائے اور سشیل جین کی ملی بھگت سے سب ایسا ہو رہا ہے۔ ہر ماہ وقت پر مینٹیننس کے نام پر پیسے تو وصول کئے جاتے ہیں، لیکن سہولیات نہیں دی جاتی ہیں۔
وہیں سوسائٹی کے لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ ڈی ایم سے شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی اب تک نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف ڈی ایم نے اپنا موبائل فون بھی بند کرلیا ہے۔ بلڈر کی کرتوت سے سوسائٹی کی عوام پریشان ہے، لیکن انتظامیہ عملہ کارروائی کرنے سے کترا رہا ہے۔
پانی نہیں ملنے سے بزرگ پریشان
بار بار شکایت کے باوجود پریشانی کا حل نہیں ہو پا رہا ہے۔ جب ہمارے ایڈیٹرامرت تیواری نے لوگوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ 7-6 ماہ پہلے بھی اسی طرح کی پریشانی ہوئی تھی۔ مینٹیننس کمپنی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ تب ہم لوگوں نے پیسے جمع کرکے خود سے پانی کا ٹینکربلایا تھا۔ وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ یہ بلڈرہمیشہ سے منمانی کرتا رہا ہے۔ سوسائٹی میں پانی کے ساتھ ساتھ پارکنگ کی پریشانی ہے۔ ابھی ہم لوگ پھر سے پیسے جمع کرکے ٹینکر منگواکر کام چلا رہے ہیں، لیکن ایسا کب تک کیا جاسکتا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہاں کوڑا، لفٹ وغیرہ کی بھی پریشانی ہے۔ ہم لوگ شکایت کرتے کرتے تھک گئے ہیں، لیکن بلڈرسننے کو تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Cloud 9 Society: کلاؤڈ 9 بلڈر کی بدمعاشی، تین دنوں سے سوسائٹی میں نہیں آرہا ہے پانی، عوام کا برا حال
خبرشائع ہونے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی
بھارت ایکسپریس پر خبرشائع ہونے کے بعد اب مقامی انتظامیہ اوربلڈر سرگرم ہے۔ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی ہے۔ یہاں کے لوگوں کی سب سے بڑی پریشانی پانی کو لے کر ہے، جسے دیکھتے ہوئے پمپ بدلنے کی بات کہی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…
جیت اڈانی نے کہا، ’’اگرچہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیں، لیکن کئی بار ان…
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…
بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…
سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…