بھارت ایکسپریس۔
منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمائے جانے سے پورا ملک شرمسارہوگیا ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگرحکومت کارروائی نہیں کرتی ہے تو ہم خود کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے بھی اس سانحہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی پور کا جو حادثہ سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے شرمسارکرنے والا سانحہ ہے۔ وہیں دوسری طرف پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے منی پور تشدد کا موضوع اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس سے ایوان کی کارروائی کو پورے دن کے لئے ملتوی کردینا پڑا۔ کانگریس نے کل جماعتی میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے منی پور تشدد پر بحث ہو اور خود وزیراعظم نریندر مودی اس کا جواب دیں۔ حکومت نے لوک سبھا میں کہا ہے کہ وہ منی پور کے موضوع پر لوک سبھا اسپیکر کے ذریعہ طے شدہ کسی بھی تاریخ پر بحث کرانے کے لئے تیار ہیں، جس کا تفصیلی جواب وزیر داخلہ امت شاہ دیں گے۔
وزیراعظم مودی نے سبھی وزرائے اعلیٰ سے کی بڑی اپیل
وزیراعظم مودی نے کہا کہ گناہ کرنے والے کتنے اورکون ہیں، وہ اپنی جگہ پرہے، لیکن بے عزتی پورے ملک کی ہو رہی ہے۔ میں سبھی وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں میں لاء اینڈ آرڈر کو مزید مضبوط کریں۔ خاص طور پر ہماری ماؤں اوربہنوں کے تحفظ کے لئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…