-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی 12 دسمبر-2023 (پریس ریلیز): دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور پاسپورٹ آفس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آفس حج منزل میں ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی اور علاقائی پاسپورٹ آفس کے افسران کے ساتھ حج2024کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے، جن کے پاس ابھی تک پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی میعاد حکومت کی طرف سے طے شدہ تاریخ یعنی 31 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، ان کے لیے 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30 بجے سے حج منزل پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔
اس پروگرام میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور ان کے دفتر کے دیگر افسران دلچسپی رکھنے والے پاسپورٹ درخواست دہندگان سے خطاب کریں گے اور ان کے مختلف مسائل و مشکلات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیں اور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرانے پوری کوشش کی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…
پدم بھوشن سے سرفراز عظیم فنکار استاد سلطان خان نے سارنگی کو ایک منفرد ساز…
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اور جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے…
اماں کی فلاحی مہم کے تحت غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے تقریباً 48…
امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور روس کے ساتھ پرانی شراکت داری برقرار رکھنے کی…
واضح رہے کہ آئین ڈے، جسے ’سمودھان دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26…